آسٹریلیا نے ہزاروں پاکستانیوں کو ویزے دینے کے بعد ملک میں داخل ہونے کی اجازت دینے سے انکار کر دیا

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) آسٹریلوی تعلیمی اداروں سے وابستہ پاکستانی طلبا کے معاملے پر متاثرہ طالب علم عثمان نے بتایا کہ آسٹریلیا کے وزیر تعلیم نے پاکستانی طلباکو بلاک کر دیا،اس وقت 12 ہزار طلباکے31 ارب آسٹریلیا کے پاس جمع ہیں۔تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی سمندر پار پاکستانی کا اجلاس ہوا ، جس میں آسٹریلوی تعلیمی اداروں سے وابستہ پاکستانی طلبا کا معاملہ زیر غور آیا ، متاثرہ طالب علم عثمان نے کمیٹی کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ آسٹریلیا کا عارضی ویزا رکھنے والے 5ہزار طلبا پاکستان میں پھنسے ہیں ، آسٹریلیا نےسرحدیں نہیں

کھولیں لیکن ہزاروں پاکستانیوں کو ویزے دے دیے۔بریفنگ میں بتایا گیا کہ اس وقت 12 ہزار طلباکے31 ارب آسٹریلیا کے پاس جمع ہیں، آسٹریلیا کے وزیر تعلیم نے پاکستانی طلباکو بلاک کر دیا، بھارت کے طلبا کو آسٹریلیا نےبلایا، آسٹریلیا کے کھلاڑی باہر دوروں پر بھی جا رہے ہیں۔اجلاس میں کہا کہ آسٹریلیا میں تعلیمی مسائل کے باعث 3پاکستانی طلبانے خودکشی کر لی ، طلباکی بات درست ہے،آسٹریلوی ایجنٹ سبزباغ دکھاتے ہیں۔حکام دفترخارجہ کا کہنا تھا کہ ہم نے طلباکا معاملہ آسٹریلیا حکام کے ساتھ اٹھایا ہے، آسٹریلیا میں زیر تعلیم پاکستانی طلباکا بہت نقصان ہو رہا ہے۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button