شوہر کا کام کرنا ، اُس کی روٹی پکانا بیوی کافرض نہیں، نادیہ حسین نے مولانا طارق جمیل کا ویڈیو بیان شیئر کردیا

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) ’سن لو سب کان کھول کر،شوہر کا کام کرنا ، اُس کی روٹی پکایا یا اس کے خاندان کے کام کرنا بیوی کافرض نہیں‘، پاکستانی اداکارہ نادیہ حسین نے اپنے بیان کے حوالے سے مولانا طارق جمیل کا ویڈیو بیان شیئر کردیا۔ تفصیلات کے مطابق شوہر سے پیارہے مگر اس کیلئے کھانا نہیں پکاسکتی ، معروف اداکارہ و ماڈل نادیہ حسین نے اپنے بیان کے حوالے سے معروف عالم دین مولانا طارق جمیل کا ویڈیو بیان شیئر کردیا۔اداکارہ نادیہ حسین کی جانب سے انسٹاگرام پر شیئر کی جانے والی ویڈیو کو ہزاروں لوگ دیکھ چکے ہیں ، نادیہ حسین نے ویڈیو کے کیپشن میں کہاہے کہ ”سن لو سب۔۔۔کان کھول کر“۔

نادیہ حسین نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر مولانا طارق جمیل کی ایک اور ویڈیو شیئر کی ہے ۔ویڈیو کے کیپشن میں اداکارہ نے کہاہے کہ بیوی کی ذمہ داری شوہر کی روٹی بنانا بھی نہیں ہے۔شوہر کا کام کرنا یا اس کے خاندان کے کام کرنا بیوی کا ”فرض “نہیں ہے۔اداکارہ کا کہناتھا کہ کام کروضرور ،مگر شوق سے کرو،محبت سے کرو،جب خاوند اور اس کا خاندان بھی محبت دیتا ہو۔نادیہ حسین نے کہاکہ کوئی زور زبردستی نہیں کر سکتا،اپنے حقوق کیلئے لڑنا سیکھو۔ان کاکہناتھا کہ الگ گھر یا الگ پورشن یا الگ کمرہ شادی شدہ عورت کا حق ہے اداکارہ نے آخر میں مولانا طارق جمیل کا شکریہ ادا کیا۔اداکارہ کی جانب سے شیئر کی جانے والی یہ ویڈیو ساڑھے 85 ہزار سے زائد لوگ دیکھ چکے ہیں۔واضح رہے کہ گزشتہ دنوں پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ و ماڈل نادیہ حسین نے کہا ہے کہ یہ بیوی کا فرض نہیں کہ وہ اپنے شوہر کے کام کرے۔حال ہی میں نادیہ حسین نے اپنے شوہر کے ہمراہ نجی ٹی وی چینل کے ایک پروگرام میں شرکت کی جہاں اُنہوں نے اپنے کیرئیر اور ازدواجی زندگی سمیت مختلف موضوعات پر گفتگو کی۔دورانِ گفتگو پروگرام کی میزبان نے نادیہ حسین سے سوال کیا کہ ’کیا عورت کا فرض ہے کہ وہ اپنے شوہر کے کام کرے؟‘میزبان کے سوال کا جواب دیتے ہوئے نادیہ حسین نے کہا کہ ’شوہر کے کام کرنا عورت کا فرض نہیں ہے۔‘ جس پر میزبان نے ماڈل سے پوچھا کہ ’کیا آپ نے کبھی اپنے شوہر کے کام کیے ہیں؟‘سوال کے جواب میں نادیہ حسین نے کہا کہ ’میں نے کبھی

اپنے شوہر کا کوئی کام نہیں کیا کیونکہ یہ میرا بچہ نہیں بلکہ میرے لائف پارٹنر ہیں۔‘میزبان نے کہا کہ ’ہمارے معاشرے میں مرد کے تمام کام عورت کرتی ہے، پھر چاہے وہ ماں ہو، بہن ہو، بیوی ہو یا بیٹی، اور اگر کوئی مرد اپنے کام خود کرتا ہے تو اُسے بُرا سمجھا جاتا ہے۔‘اس پر نادیہ حسین نے کہا کہ ’یہ بالکل غلط ہے اور میں نے اپنے بچوں کی پرورش بھی اس طرح نہیں کی ہے جیسا ہمارا معاشرہ چاہتا ہے، جہاں مرد کے تمام کام عورت کرے۔‘نادیہ حسین نے کہا کہ ’اگر بیوی اپنے شوہر کو کھانے دے تو یہ بات غلط نہیں لیکن اگر شوہر حکم دے کر بیوی سے اپنے کام کروائے تو یہ غلط ہے۔‘اُن کا مزید کہنا تھا کہ ’میں اس چیز کے خلاف ہوں کہ بیوی پہلے اپنے کام کرے اور پھر بعد میں شوہر کے حکم پر اُس کے بھی کام کرے۔‘

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button