سعودی عرب کے پہاڑی علاقے میں شدید گرمی میں بھی برف باری ، مناظر نے سب کو حیرت زدہ کر دیا

ریاض(نیوز ڈیسک)سعودی عرب میں اس وقت شدید گرمی پڑ رہی ہے۔ کئی علاقوں میں درجہ حرارت پچاس ڈگری کے پاس بھی پہنچ جاتا ہے، ایسے میں اگر کسی مقام پر برف باری ہونے لگے تو سب کو حیرانی ہونی چاہیے۔ اور ایسا بالکل ہو رہا ہے۔ سعودیہ کے علاقے السودہ میں اس وقت برف باری ہو رہی ہے۔ یہاں پر گرمی کا کوئی نام و نشان نہیں ہے۔ اُردو نیوز کی رپورٹ کے مطابق عسیر ریجن کا ابہا شہر اس کے بعض قریے خصوصا السودۃ کا پہاڑی علاقہ گرمی سےمستثنی ہے۔السودہ کے پہاڑی علاقوں نے سخت گرمی میں بھی برف کی سفید چادر اوڑھی ہوئی ہے۔

فوٹو گرافر رشود الحارثی نے برف پوش السودۃ کی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کی ہیں۔ فوٹو گرافر رشود الحارثی کا کہنا ہے کہ’ جنوبی سعودی عرب کے علاقے عسیر میں السودۃ کے پہاڑ برف کی چادر اوڑھے ہوئے ہیں۔ مملکت کے دیگر علاقوں سے یہاں سیاحت کے لیے آنے والے یہ منظر دیکھ کر حیران ہوتے ہیں‘۔االسودہ ہی نہیں ابہا شہر اور اس کے متعدد قریے بھی برف کی سفید چادر اوڑھے ہوئے ہیں۔ایسا لگتا ہے کہ یہ علاقے خوبصورت دلہن کا عروسی لباس زیب تن کیے ہوئے ہیں۔ یہاں درجہ حرارت مملکت میں سب سے کم ہے۔بارش ہوتی ہے تو پہاڑوں کی چوٹیوں پر دھند چھا جاتی ہے اور یہ مناظر دیکھنے اور ان سے لطف اٹھانے کے لیے لوگ السودۃ کا رخ کررہے ہیں۔ ’یہ سطح سمندر سے تین ہزار میٹر سے زیادہ بلندی پر واقع ہے۔ یہاں کی وادیاں بھی دیکھنے سے تعلق رکھتی ہیں‘۔رشود الحارثی کا کہنا ہے کہ ’موسم گرما میں السودۃ کا درجہ حرارت 15 سینٹی گریڈ سے اوپر نہیں جاتا جبکہ موسم سرما میں یہاں درجہ حرارت دیگر علاقوں کے مقابلے میں ریکارڈ حد تک کم رہتا ہے‘۔شعرا یہاں کے سحر آفریں مناظر اور دلکش وادیوں اور پہاڑوں سے متاثر ہوئے اور قصیدے کہے۔ گلوکاروں نےموسیقاروں کی مدد سے انہیں خوبصورت انداز میں گایا ہے۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button