روندی یاراں نوں ، لے لے ناں بھراواں دا‘ شہباز گل کا شہباز شریف پر طنز

فیصل آباد(نیوز ڈیسک)پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کی طرف سے کراچی کے مسائل کا ذکر کرتے ہوئے آبدیدہ ہونے پر وزیراعظم عمران خان کے مشیر شہباز گل نے طنز کرتے ہوئے پنجاب میں کہا ہے کہ روندی یاراں نوں ، لے لے ناں بھراواں دا۔ تفصیلات کے مطابق سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ ہہ رونا اب بے سود کیوں کہ این آر او کا ہر کاونٹر کلوز ہے اور وہ بھی جس پر آپ اپنے قاصد بھیج رہے ہیں اور رو کر دکھا رہے ہیں۔وزیراعظم عمران خان کے مشیر شہباز گل نے کہا کہ باؤ جی 3 بار ملک کے وزیراعظم رہے ،

کیا کیا کراچی کے لئے؟ کراچی کے لیے کچھ کرنے کا وقت تھاتو سارے ٹبر کی توجہ ٹی ٹیاں لگانے پر تھی۔ خیال رہے کہ اس سے پہلے پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کراچی کے مسائل کا ذکر کرتے ہوئے آبدیدہ ہوگئے ، صدر ن لیگ شہباز شریف نے این اے 249 کراچی کے عہدیداروں اور کارکنوں سے خطاب کیا ، اس دوران اپوزیشن لیڈر شہر قائد کے مسائل کا ذکر کرتے ہوئے آبدیدہ ہوگئے ، انہوں نے کہا کہ کماؤ شہر کے ساتھ سوتیلی ماں کا سلوک ہورہا ہے ، شہر کے مسائل اور شہریوں کو درپیش مشکلات دیکھ کر دل خون کے آنسو روتا ہے ، دعاہے کہ میرے مرنے سے پہلے کراچی بدل جائے۔سابق وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ یہ قائد کا شہر،معاشی اور سفارتی مرکز بھی رہا ہے ، کیا کمال کاشہر ہے جس نے ہر کسی کو اپنی گود میں سمایا ہوا ہے ، کراچی کی خوشحالی کے بغیر پاکستان خوشحال نہیں ہوگا ، آئندہ الیکشن میں موقع ملا تو کراچی کی قسمت بدل دیں گے۔ ادھر پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر شہبازشریف نے ن لیگی عہدیداروں اور کارکنوں سے ملاقات کی جس میں مفتاح اسماعیل شریک نہ ہوئے ، میڈیا رپورٹ میں ذرائع مسلم لیگ ن کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ مفتاح اسماعیل کراچی میں موجود نہیں ہیں ، وہ شہر سے باہر گئے ہوئے ہیں ۔قابل ذکر بات یہ ہے کہ مفتاح اسماعیل جو کہ مسلم لیگ ن سندھ کے جنرل سیکرٹری ہیں ، انہوں نے پارٹی قیادت سے ناراض ہو کر خود پارٹی عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے ، ذرائع نے بتایا کہ مفتاح اسماعیل نے کارساز ہاؤس میں ہنگامہ آرائی کے خلاف ایکشن نہ لینے اور کوئی کارروائی نہ کرنے پر پارٹی عہدہ چھوڑا ، اعلیٰ قیادت کو اپنا استعفیٰ بھجوا کر مفتاح اسماعیل نے پیغام دیا کہ بدمعاش ٹولے کے ہوتے ہوئے کراچی میں کام کرنا بہت مشکل ہے۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button