سڑک پر لگے بورڈز پر مرمت کرنے والے ٹھیکیدار کا نمبر درج کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)حکومت نے سڑک پر لگے بورڈز پر مرمت کرنے والے ٹھیکیدار کا نمبر درج کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر برائے مواصلات مراد سعید نے قومی شاہراہوں کی تعمیر و مرمت سے متعلق نئی پالیسی کا اعلان کیا ہے ، جس میں وفاقی حکومت کی جانب سے قومی شاہراہوں کی تعمیر و مرمت سے متعلق اہم فیصلہ کرتے ہوئے سڑک پر لگے بورڈز پر مرمت کرنے والے ٹھیکیدار کا نمبر درج کرنے کا فیصلہ کیا گیا ، جس کے بعد سڑک پر پڑے گڑھوں سے پریشان عوام خود ٹھیکیدار کو فون کریں گے۔وفاقی وزیر برائے مواصلات مراد سعید نے کہا ہے کہ نیشنل ہائی وے اتھارٹی کے

زیر کنٹرول قومی شاہراہوں کی مرمت کا فیصلہ کیا ہے ، آئندہ تعمیر یا مرمت پر ٹھیکیدار اور پروجیکٹ مینیجر کی تفصیل درج ہوگی ، پروجیکٹ کب شروع اور کب مکمل ہونا تھا سب درج کیا جائے گا اس کے علاوہ ہر پروجیکٹ بورڈ پر ٹھیکیدار ، جی ایم اور پروجیکٹ مینیجرز کے نمبرز بھی درج ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ نئی پالیسی پر فوری عملدر آمد کے احکامات جاری کر دیے گئے ہیں ، جس کے تحت اب اگر عوام کو سڑکوں پر گڑھوں نے پریشان کیا تو افسران اور ٹھکیداروں کو کال ہوگی ، ہر سیکشن پر پروجیکٹ ڈائریکٹر کا نمبر درج کریں گے ، کوئی اچھا کام کرے گا تو عوام تعریف بھی کرے گی لیکن اگر برا کام ہوا تو کوئی بچ نہیں سکے گا۔ قبل ازیں وفاقی وزیر مراد سعید نے کہا ہے کہ وہ زمانہ گیا جب ایک کال پر اڈے دینے پڑتے تھے آج عمران خان کی حکومت ہے جو غیرت کی بات کرتا ہے ، آزاد کشمیر کے عوام نے الیکشن میں عمران خان کے حق میں فیصلہ دے دیا، آج عمران خان کی حکومت ہے جو امریکا سے نومور کی بات کرتی ہے ، اپوزیشن کہتی ہے کہ اوورسیز کو ہمارے مسائل کا کچھ پتا نہیں ہے اب اوورسیز کو ووٹ کا حق دیا جائے گا انہیں فیصلوں میں شامل کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ کراچی کو کچرے کا ڈھیر بنانے والے کہہ رہے تھے کہ کشمیر کو بدلیں گے، کشمیر بدلنے کا وہ کہہ رہے تھے کہ جس کے صوبے میں کتے کے کاٹے کی ویکسین نہیں ہے ، جب راجیو گاندھی اسلام آباد آیا تو کشمیر کے بورڈ ہٹائے گئے، وزیراعظم عمران خان اقوام متحدہ گئے تو کشمیر کے سفیر بن کر گئے ، سابق حکمران سجن جندال کو بغیر ویزے گھر بلاتے رہے، نواز شریف بھارت گئے تو حریت رہنماؤں سے نہیں ملے، آج کا حکمران غیرت مند ہے تو ہمارے سر بھی فخر سے بلند ہیں۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button