کابل ائیرپورٹ کے قریب ایک بار پھر زور دار دھماکا،جانی نقصان کی اطلاعات موصول

کابل (نیوز ڈیسک) کابل ائیرپورٹ کے قریب ایک بار پھر زور دار دھماکا ، 2 افراد جاں بحق، مزید ہلاکتوں کا خدشہ ظاہر کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق افغانستان کے دارالحکومت کابل کے حامدکرزئی انٹرنیشنل ائیرپورٹ کے قریب ایک بار پھر دھماکا سنا گیا ہے۔افغان میڈیا کے مطابق دھماکاکابل ائیرپورٹ کے قریب سنا گیا ، دھماکے کےمقام سے دھواں اٹھتادکھائی دے رہاہے۔برطانوی میڈیا کے مطابق دھماکا ائیرپورٹ کے قریب ایک گھر میں ہوا اور ممکنہ طور پر یہ ایک راکٹ حملہ ہے۔مقامی میڈیا کے مطابق حملے میں ائیرپورٹ کو نشانہ نہیں بنایا گیا، حملے میں 2 افراد کی ہلاکت کی بھی اطلاعات ہیں۔

خیال رہے کہ 2 روز قبل بھی کابل ائیرپورٹ دھماکوں سے گونج اٹھا تھا جس میں 13 امریکی فوجیوں اور 2 برطانوی شہریوں سمیت 170 سے زائد افراد ہلاک ہوئے تھے، ان دھماکوں سے دو روز قبل امریکی صدر جوبائیڈن نے حملے کا الرٹ جاری کیا تھا۔گذشتہ روز بھی امریکا کے صدر جوبائیڈن نے ایک بار پھر کابل ائیرپورٹ پر حملے کا خدشہ ظاہر کیا تھا۔غیرملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق امریکی صدر کا کہنا تھاکہ کابل ائیرپورٹ پر 24 سے 36 گھنٹوں کے دوران نئے حملے کا خدشہ ہے۔دوسری جانب امریکی نشریاتی ادارے سی این این کا کہنا ہے کہ سفارتخانے نے شہریوں کو دہشتگردی کے خدشے کے پیش نظر کابل ائیرپورٹ اور اس کے داخلی دروازوں کے قریب جانے سے خبردار کیا ہے۔خیال رہے کہ تین روز قبل کابل ائیر پورٹ پر ہونے والے خودکش حملے سے چند گھنٹے قبل برطانیہ نے الرٹ جاری کیا تھا کہ کسی بھی مقام پر انتہائی خطرناک حملہ ہو سکتا ہے جب کہ امریکا اور آسٹریلیا نے بھی شہریوں کو خبردار کر دیا تھا کہ وہ ائیرپورٹ میں جمع نہ ہوں کیوں کہ ائیرپورٹ کے داخلی دروازوں پر دہشت گردی کی اطلاعات ہیں۔امریکی فوج نے گزشتہ روز کابل ائیرپورٹ کی کئی اہم پوزیشنز خالی کر دی تھیں جس کے بعد افغان طالبان کی اسیشل فورسز ائیرپورٹ میں داخل ہو گئی تھیں۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق افغان طالبان کی اسپیشل فورسز کے اہلکار کابل ائیرپورٹ کی بیشتر اور اہم ترین پوزیشنز کا کنٹرول سنبھال چکی ہیں، جبکہ لوگوں کو ائیرپورٹ سے دور رکھنے کی کوشش کی جا رہی ہیں۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button