نامور ماڈل و اداکارہ صنم چوہدری نےاسلام کی خاطر شوبز کو خیر باد کہہ دیا

لاہور( این این آئی )ٹی وی کی نامور ماڈل و اداکارہ صنم چوہدری نے مذہب سے لگائو کے باعث شوبز کو خیر باد کہہ دیا اور اپنے تمام اکائونٹس سے اپنی تصاویر بھی ڈیلیٹ کردی ہیں۔معروف ٹی وی ماڈل اداکارہ صنم چوہدری معروف ٹی وی اداکارہ زیب چوہدری کی چھوٹی بہن ہیں۔ انہوں نے مذہب سے لگا ئوکے بعد شوبز سے کنارہ کشی اختیار کرلی ہے۔ صنم چوہدری نے تیس سے زائد ٹی وی ڈراموں میں اداکاری کے ساتھ ساتھ ماڈلنگ بھی کی۔ صنم چوہدری نے اپنے تمام سوشل

میڈیا اکائونٹس سے اپنی تمام تصاویر بھی ڈیلیٹ کردی ہیں۔خیال رہے کہ سال 2019 میں اداکارہ صنم چوہدری نے پنجابی گلوکار سومی چوہان سے شادی کرلی تھی، گزشتہ برس اکتوبر میں ان کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی۔وہ بیٹے اور شوہر کے ہمراہ اکثر و بیشتر تصاویر شیئر کرتی رہتی تھیں اور مداحوں سے رابطے میں بھی رہتی تھیں۔واضح رہے کہ صنم چوہدری نے کئی ٹی وی ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں، اس کے علاوہ انہوں نے ایک فلم میں بھی کام کیا۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button