زمین پھٹی نہ آسماں گرا،65 سالہ ملزم نے 7سالہ بچی کو ہوس کا نشانہ بنادیا

مظفرگڑھ( نیوز ڈیسک)شہر سلطان پولیس نے 7 سالہ بچی سے زیادتی کرنے والے ملزم 65 سالہ نظر حسین کو گرفتار کرلیا۔ذرائع کے مطابق مظفرگڑھ کے علاقے تھانہ شہرسلطان کی حدود میں 7 سالہ معصوم بچی کے ساتھ زیادتی ہوئی ہے۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ بچی کو اسکول جاتے ہوئے زیادتی کا نشانہ بنایا گیا تھا۔پولیس کے مطابق 7 سالہ بچی کو ملزم نظر حسین نے اپنی کریانہ کی دوکان پر زیادتی کا نشانہ بنایا، پولیس نے ملزم نظر حسین کو حراست میں لے لیا ہے۔اور اس کے خلاف زیادتی کا مقدمہ بھی کرلیا گیا ہے، ملزم کی عمر 65 سال ہے، جب کہ متاثرہ بچی کو طبی معائنہ کرانے کے لیے اسپتال منتقل کردیا ہے،

رپورٹ آنے کے بعد ملزم کے خلاف مزید کارروائی کی جائے گی۔دوسری طرف لاہورکے علاقے شمالی چھاؤنی میں 10 سالہ بچی سے زیادتی کی کوشش کے الزام میں 55 سالہ شخص کو گرفتارکر لیا گیا۔پولیس کے مطابق 10 سالہ بچی کوئی چیز خریدنے گھر سے نکلی تو 55 سالہ خالد اسے ورغلا کر ویرانے میں لے گیا اور زیادتی کی کوشش کی لیکن بچی کے شور مچانے پر ملزم فرار ہو گیا۔پولیس نے بچی کو طبی معائنے کے لیے اسپتال منتقل کردیا جب کہ ملزم کو بھی کچھ دیر بعد گرفتار کرلیا گیا۔پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزم کو مزید تفتیش کے لیے انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کردیا۔جبکہ لاہور ہی کے علاقے میں معصوم بچی کے ساتھ زیادتی کا ایک اور شرمناک واقعہ پیش آیا ہے۔بکر منڈی کے علاقے میں 7 سالہ بچی کے ساتھ زیادتی کی کوشش کا ایک اور واقعہ سامنے آ گیا۔ذرائع کے مطابق لاہور کے علاقے بکر منڈی میں 7 سالہ بچی سے زیادتی کی کوشش کرنے کا ایک اور کیس سامنے آگیا ہے، بچی کے والدین نے تھانہ نواں کوٹ میں ملزم حمزہ کے خلاف مقدمہ درج کرادیا ہے

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button