بلاول بھٹو نے راکھی بندھوالی، لیکن کس سے ؟ویڈیو وائرل ہوگئی

کراچی ( نیوز ڈیسک)سندھ بھر میں بسنے والے ہندؤں نے ہندی مہینہ ساون پونم میں راکھی ’’رکشا بندھن‘‘ کا تہوار پورے جوش جذبے ولولے کیساتھ منایا۔ رکشا بندھن کے دن بہن اپنے بھائی کے ہاتھ پر راکھی باندھ کر بھائی بہن کے پریم محبت کے مقدس رشتے کو مضبوط کرنے کا عہد کیا جاتا ہے اور اس سلسلے میںاین این آئی کو سندھ کے معروف ماہر پامسٹ اور علم نجوم بھگوان داس مہاراج ڈیا رام نے بتایا کہ ہندو دھرم میں ’’رکشابندھن‘‘راکھی باندھنے کا تہوار انتہائی مقدس سمجھا جاتاہے اور بھائی بہن کے پریم محبت کے حوالے سے خصوصی اہمیت کا حامل ہے۔

پاکستان پیپلز پارٹی کی سینیٹر کرشنا کولہی نے بھی اس موقع پر بلاول بھٹو کو ہندوؤں کے مذہبی تہوار رکشا بندھن پر راکھی باندھی جس کی تصویر بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے۔تصویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کرشنا کولہی بلاول بھٹو کو راکھی باندھ رہی ہیں۔واضح رہے کہ سندھ کے صحرائی علاقے تھرپارکر کی تحصیل کے ایک چھوٹے سے گاوں سے تعلق رکھنے والی کرشنا کماری کولہی پاکستان کی تاریخ میں شیڈول کاسٹ سے تعلق رکھنے والی پہلی ہندو خاتون ہیں جو سینیٹ آف پاکستان میں خواتین کی نشست پر کامیاب ہوئیں۔انہوں نے غربت اور بھوک و افلاس کے ساتھ ساتھ زندگی کا ایک حصہ وڈیروں کی نجی جیل میں بھی گزارا۔ 39 سالہ کرشنا کولہی 1979 میں تھر کے ایک ایسے پسماندہ علاقے میں پیدا ہوئیں، جہاں آج بھی خواتین بنیادی سہولتوں سے محروم ہیں۔ انہوں نے بڑی مشکل سے اپنی تعلیم کے سلسلے کو جاری رکھا اور نویں جماعت میں ہی ان کی شادی کردی گئی، تاہم شادی کے بعد انہوں نے اپنے سلسلہ تعلیم کو جاری رکھا۔2013 میں انہوں نے سندھ یونیورسٹی سے سوشیالوجی میں ماسٹرز کی ڈگری حاصل کی اور اس کے ساتھ ساتھ تھر اور قریبی علاقے کے غریب لوگوں کی مدد کے لیے فلاحی اور سماجی سرگرمیاں بھی جاری رکھیں۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button