افغان پارلیمنٹ کے کئی ارکان اور متعدد صوبوں کے گورنرز نے طالبان کی بیعت کرلی،حمایت کا اعلان

کابل( نیوز ڈیسک) افغانستان کی کئی اہم شخصیات نے افغان طالبان کی حمایت کا اعلان کردیا۔ میڈیا رپورٹ میں طالبان ذرائع کے مطابق افغان پارلیمنٹ کے 18 ممبران اور 7 صوبوں کے گورنرز نے افغان طالبان کی بیعت کرلی ، پاکستان میں افغانستان کے سابق سفیر عمر ذاخیلوال نے بھی طالبان کی حمایت کا اعلان کردیا ، حمایت کرنے والوں میں سابق صدر اشرف غنی کے بھائی حشمت غنی شامل ہیں۔بتایا گیا ہے کہ حامد گیلانی ، اسحاق گیلانی ، آغا شیرزئی، شیر محمد اخونزاده اور حاجی دين محمد حمایت کرنے والوں میں شامل ہیں ، اس کے علاوہ احمدزئی قبائل کی قومی شوریٰ بھی طالبان کی حمایت کرنے والوں میں شامل ہیں۔

یہاں قابل ذکر بات یہ ہے کہ طالبان کی آمد پر ملک چھوڑ کر متحدہ عرب امارات جانے والے افغان صدر اشرف غنی کے بھائی حشمت غنی احمد زئی نے اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ ان کے بھائی اشرف غنی افغانستان سے فرار ہونے کے بعد مشرقِ وسطیٰ کے کسی ملک چلے گئے ہیں تاہم اُس وقت یہ واضح نہیں ہوسکا تھا کہ وہ ملک متحدہ عرب امارات ہے۔اپنے بیان میں حشمت غنی نے اپنے بھائی اشرف غنی کے دور میں کرپشن کے عام ہونے کا شکوہ کرتے ہوئے امید ظاہر کی تھی کہ طالبان کی آمد سے یہ کلچر ختم ہوجائے گا ، اشرف غنی کے بھائی نے یہ بھی بتایا تھا کہ طالبان کے کابل آنے سے اب تک کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا۔ اُدھروزیراعظم عمران خان نے بھی عالمی برادری سے افغانستان میں طالبان کی حکومت کی مدد کرنے کا مطالبہ کیا ہے ، اپنے ایک بیان میں وزیراعظم پاکستان نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا ہے کہ طالبان سب کو عام معافی دے چکے ہیں اور انسانی حقوق کی پاسداری کا یقین دلا چکے ہیں ، عمران خان کا کہنا تھا کہ طالبان کے اعلان کے بعد اب یہ کہنے کا کیا مطلب ہے کہ وہ اپنے ہر الفاظ پر قائم رہیں گے یا نہیں ، جب قائم ہیں رہیں گے تب کی تب دیکھیں گےابھی تو دنیا کو افغانستان میں امن کے لیے ان کی مدد کرنی چاہئیے۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button