لاہور میں رکشہ ڈرائیور کا ساتھیوں کیساتھ مل کر خاتون سے عصمت دری کا ایک اورواقعہ سامنے آگیا

لاہور (نیوز ڈیسک)لاہور میں ایک اور رکشہ ڈرائیور نے ساتھیوں کیساتھ مل کر مبینہ طور پر خاتون کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔لاہور کے علاقے گڑھی شاہو میں ایک رکشہ ڈرائیور نے ساتھیوں کے ساتھ مل کر گن پوائنٹ پر خاتون کو مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنایا۔متاثرہ خاتون کا کہنا ہے کہ ملزم نے نوکری کا جھانسہ دیکر بلوایا، ملزم رکشے میں بٹھا کر ناچ گھر گراؤنڈ لےگیا جہاں اس کے ساتھی پہلے سے موجود تھے، گراؤنڈ میں موجود ایک ملزم نے بچی چھین کر اسے یرغمال بنایا۔مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بننے والی خاتون کا کہنا ہے کہ ملزمان نے دو سال کی بچی پر پستول تان کر مجھے اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا۔گڑھی شاہو پولیس نے

متاثرہ خاتون کی درخواست پر مقدمہ درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔اس سے قبل بھی لاہور میں رنگ روڈ زیادتی کیس کی طرز کا ایک اور واقعہ پیش آیا ، جہاں رکشہ ڈرائیور نے مسافر خاتون کیساتھ اسکی بیٹی کے سامنے مبینہ زیادتی کی ، پولیس کا کہنا ہے کہ وہاڑی کی رہائشی خاتون ٹھوکر نیاز بیگ پر مسافر گاڑی سے اتری اور صدر کینٹ جانے کے لئے رکشہ بک کروایا تاہم رکشہ ڈرائیور خاتون اور اسکی بیٹی کو گھما پھرا کرایل ڈی اےایوینیولے گیا۔پولیس نے بتایا کہ رکشہ ڈرائیور نے رات کی تاریکی میں خاتون سے زیادتی کی، تحقیقاتی ٹیمیں موقع سےشواہدجمع کر رہی ہیں اور خاتون کو میڈیکل کیلئے اسپتال منتقل کردیا گیا تھا۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button