گزشتہ روز لمبی چھلانگ لگانے والاڈالر آج زمین پر آگرا، پاکستانی روپے کا زبردست کم بیک

کراچی(نیوز ڈیسک) گزشتہ روز لمبی چھلانگ لگانے والا ڈالر آج سستا ہو گیا۔ تفصیلات کے مطابق امریکی کرنسی ڈالر کے مقابلے میں آج پاکستانی روپے کی قدر مستحکم ہوئی ہے ، جہاں امریکی کرنسی کی قدر میں 47 پیسے کمی ہوئی ہے اور انٹر بینک میں ڈالر 165 روپے 81 پیسے پر بند ہوا۔ خیال رہے کہ گزشتہ روز ڈالر کی قیمت میں ایک دن میں سب سے بڑا اضافہ ہو ا تھا اور ڈالر کا ریٹ 166روپے سے بھی تجاوز کر گیا ، جس کے ساتھ ہی ڈالر ریٹ11ماہ کی بلند ترین سطح پر آ گیا اور یوں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں اضافے کا سلسلہ جاری رہا ، فاریکس ایسوسی ایشن آف

پاکستان کے مطابق انٹربینک میں ڈالر 166 روپے سے بھی تجاوز کرگیا ۔اس سے پہلے منگل کے روز بھی ڈالر کی قیمت میں اضافہ دیکھنے میں آیا تھا ، انٹر بینک اور مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں منگل کو روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر ایک مرتبہ پھر165روپے کی بلند ترین سطح سے تجاوز کر گئی تھی ، فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق منگل کو انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر75پیسے مہنگا ہو گیا جس سے ڈالر کی قیمت خرید164.45روپے سے بڑھ کر165.20روپے اور قیمت فروخت164.55روپے سے بڑھ کر165.30روپے ہو گئی اسی طرح مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ ڈا لر کی قدر90پیسے بڑھ گئی جس سے ڈالر کی قیمت خرید 164.40روپے سے بڑھ کر165.30روپے اور قیمت فروخت164.80روپے سے بڑھ کر165.70روپے پر جا پہنچی ۔فاریکس رپورٹ کے مطابق یورو کی قدر میں70پیسے کااضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے یورو کی قیمت خرید 191.80روپے سے بڑھ کر192.80روپے اور قیمت فروخت 193.30 روپے سے بڑھ کر194روپے ہو گئی جبکہ1.50روپے کے نمایاں اضافے سے برطانوی پونڈ کی قیمت خرید 223.50روپے سے بڑھ کر225.30روپے اور قیمت فروخت225روپے سے بڑھ کر227روپے پر جا پہنچی ۔جبکہ عالمی مارکیٹ میں14ڈالر کے اضافے سے فی اونس سونے کی قیمت1806ڈالر ہو گئی جس کے بعد ملکی صرافہ مارکیٹوں میں بھی سونا مہنگا ہو گیا ، آل پاکستان سپریم کونسل جیولرز ایسوسی ایشن کی رپورٹ کے مطابق منگل کو ملکی صرافہ مارکیٹوں میں ایک تولہ سونے کی قیمت500روپے کے اضافے سی1لاکھ10ہزارروپے ہو گئی اسی طرح428روپے کے اضافے سے دس گرام سونے کی قیمت94ہزار307روپے پر جا پہنچی ۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button