حکومت کو اپنی تین سالہ کارکردگی دکھانے کیلئے بھارتی ویب سائٹ سے تصاویر لینا پڑگئیں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے ٹوئٹر پر وزیراعظم عمران خان کی 3 سالہ کارکردگی پر الزامات کی بوچھاڑ کر دی۔مریم اورنگزیب نے کہا ہےکہ عمران خان کی 3سالہ کارکردگی پر اخباروں میں اشتہارات عوام غور سے دیکھیں۔ نااہل حکومت کا فراڈ تھوڑی دیر میں بے نقاب ہوگا ۔ترجمان مسلم لیگ نے الزام لگایا کہ حکومت نے کارکردگی کے اشتہار میں بھارتی ویب سائٹ کی تصاویر استعمال کی ہیں، مریم اورنگزیب نے بھارتی ویب سائٹ کا لنک بھی شیئر کردیا ہے۔

انہوں نے مزید لکھا کہ عمران صاحب کو مسیحا دکھانے کے لئے وزارت اطلاعات کے کروڑوں روپے کے خوش حالی کے منصوبے بھارتی پورٹل کی چوری شدہ تصاویر پر مبنی ہیں۔مریم اورنگزیب نے کہا کہ یہ ثبوت ہے کہ اگر ملک میں روزگار،کوئی نیا منصوبہ لگایا ہوتا،عوام کو کوئی ریلیف دیا ہوتا تو اس کی تصویر اور ثبوت بھی ہوتا۔ان کا مزید کہنا تھا کہ ابھی موصوف آئیں گے اورشرمندگی اور قوم سے معافی مانگنے کے بجائے اس جعلسازی اور چوری پر تقریر بھی کریں گے۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button