چین ہم سے ناراض ہے ، وزیر داخلہ شیخ رشید نے اعتراف کرلیا

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)وزیر داخلہ شیخ رشید نے داسو واقعے پر چین کی ناراضی کا اعتراف کر لیا۔اردو نیوزکی رپورٹ کے مطابق شیخ رشید نے کہا کہ داسو میں چینی ورکرز پر خودکش حملے کے بعد جلدی میں بیان دینے پر چین ہم سے تھوڑا ناراض ہے مگر خفا نہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ چین کو اعتماد میں لینا بڑا ضروری ہے کیونکہ وہ بڑے حساس لوگ ہیں،وہ کہتے ہیں ہم یہاں سرمایہ بھی لائیں اور لاشیں بھی لے کر جائیں یہ ذرا ان کے لیے تکلیف دہ بات ہے۔وزیر داخلہ نے مزید کہا کہ میرا خیال ہے کہ پہلے ہم نے بہت جلد بیان جاری کیا۔وزارت داخلہ تو آپ کو پتا ہے کہ بیان جاری کرنے سے پہلے

اداروں کو بھی اعتماد میں لیتی ہے۔اس میں تھوڑی جلدی ہو گئی اس لیے تھوڑی سی ان کی ناراضگی ہے وہ خفا نہیں، ناراض ہیں تھوڑے سے۔شیخ رشید نے بتایا اب فیصلہ کیا گیا ہے کہ چین کی سی پیک کے علاوہ پاکستان میں موجود تمام کمپنیوں کو فوج کی حفاظت میں دیا جائے گا۔انہوں نے کہا چین کی 40 کمپنیاں جو سی پیک سے متعلق ہیں وہ تو پہلے ہی فوج کی سکیورٹی میں ہیں ۔ تاہم 131 کمپنیاں سی پیک میں نہیں آتیں ان کا بھی فیصلہ ہو گیا ہے کہ ان کو فوج کی حفاظت میں دیا جائے ۔چینی ورکروں کی سکیورٹی اب پہلی ترجیح ہے ۔ وہ فوج کی سکیورٹی میں زیادہ بہتر اور محفوظ محسوس کرتے ہیں۔ وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا کہ پاکستان براہ راست افغانستان کے کسی مسئلے میں ملوث نہیں بلکہ افغانستان میں انخلا کیلئے بھرپور کردار اداکررہا ہے ۔وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ افغانستان میں جو ہوا اس سے بھارت کی تکلیف لازمی امر ہے ، بھارت میں صف ماتم بچھی ہو ئی ہے ، ان کے چہروں پر شکست عیاں ہے ، بھارت کو منہ کی کھانا پڑی ہے اور وہ تلوے چاٹ رہا ہے ۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button