احسان مانی نے عہدہ چھوڑ دیا، رمیز راجہ نئے پی سی بی چیئرمین ہوں گے

لاہور (نیوز ڈیسک)پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی ) کے چیئر مین احسان مانی نے عہدے پر مزید کام کرنے سے معذرت کرلی جس کے بعد اب رمیز راجہ اور اسد علی خان کو بورڈ آف گورنرز میں نامزد کردیا گیا ہے ۔ ذرائع کے مطابق احسان مانی نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ وہ مزید اس عہدے پر کام نہیں کرناچاہتے اور انہوں نے اپنے اس فیصلے سے وزیراعظم ہاؤس کو بھی آگاہ کردیا ہے۔احسان مانی کا مزید کہنا تھا کہ اگلے چیئر مین کے نام کا اعلان وزیراعظم ہاؤس کی جانب سے کیا جائے گا، انہوں نے اس ضمن میں کسی نام کے تجویز کرنے کے سوال کا جواب دینے

سے گریز کرتے ہوئے ٹیلی فون بند کردیا۔ پی سی بی کے سابق سربراہ احسان مانی کے انکار کے بعد رمیز راجا بطور سربراہ کرکٹ بورڈ کے مضبوط امیدوار بن گئے ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ مطابق رمیز راجا کو اس حوالےسے گرین سگنل دے دیا گیاہے۔پی سی بی کے آئین کے تحت پیٹرن ان چیف (وزیر اعظم پاکستان) کی جانب سے دو گورننگ بورڈ ارکان کی نامزدگی ہوگی جس میں ایک نام رمیز راجا کا ہوگا، نامزدگیوں کے نوٹی فکیشن کے بعد چیف الیکشن کمشنر جسٹس عظمت سعید کی جانب سے الیکشن شیڈول کا باقاعدہ اعلان ہوگا، گورننگ بورڈ کے خصوصی طورپر بلائے گئے اجلاس میں نئے چئیرمین کا انتخاب ہوگا۔ اس سارے عمل کے لیے 4 ہفتے کی مدت مقرر کی گئی ہے۔واضح رہے کہ 2 روز قبل احسان مانی نے وزیراعظم سے ملاقات میں بورڈ کے معاملات اورمختلف منصوبوں پربریفنگ دی تھی۔وزیراعظم نے احسان مانی کو عہدے میں توسیع کا عندیہ دیا تھا۔کچھ روز پہلے ہی عمران خان کی موجودہ چیئرمین پی سی بی احسان مانی اور سابق کپتان رمیز راجہ سے وزیراعظم ہاؤس میں علیحدہ علیحدہ ملاقات ہوئی تھی۔ملاقات کے بعد عمران خان کی طرف سے رمیزراجہ کا نام بطور چئیرمین پی سی بی بورڈ آف گورنرز کو بھجوانے کی خبروں نے زور پکڑ لیا تھا۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button