پاکستان میں کہرام برپا، 85افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے

لاہور (نیوز ڈیسک)پاکستان میں پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران عالمی وبا کورونا وائرس سے مزید 85 افراد جاں بحق ہوگئے۔ ملک میں کورونا سے ہونے والی اموات کی مجموعی تعداد 25 ہزار 305 ہوگئی۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کی جانب سے جاری تازہ اعدادو شمار کے مطابق ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 4 ہزار 553 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی۔ ملک میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 11 لاکھ 40 ہزار 411 ہوگئی۔این سی او سی کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں مثبت کیسز کی مجموعی شرح 7.4 فیصد رہی۔ گذشتہ 24 گھنٹے میں 61 ہزار446 ٹیسٹ کیے گئے۔

سندھ میں کورونا کے کیسز کی تعداد 4 لاکھ 25 ہزار 570، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 58 ہزار 964، پنجاب میں تین لاکھ 85 ہزار 258، اسلام آباد میں 97 ہزار 542، بلوچستان میں 32 ہزار 14، آزاد کشمیر میں 31 ہزار 294 اور گلگت بلتستان میں 9 ہزار 769 ہو گئی ہے۔کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 11 ہزار 666 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں 6 ہزار 742، خیبرپختونخوا 4 ہزار 859، اسلام آباد 856، گلگت بلتستان 171، بلوچستان میں 338 اور آزاد کشمیر میں 688 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button