راولپنڈی ،طالبہ کی عصمت دری کا کیس، ملزم کی گرفتاری غیر قانونی قرار‘ عدالت نے رہا کردیا

راولپنڈی(نیوز ڈیسک)صوبہ پنجاب کے شہر راولپنڈی میں مدرسے کی طالبہ سے مبینہ زیادتی کے کیس میں گرفتاری غیر قانونی قرار دیتے ہوئے عدالت نے ملزم کو رہا کردیا ، ایڈیشنل سیشن جج نے ملزم اور تفتیشی ٹیم کو 30 اگست کو مکمل ریکارڈ سمیت طلب کرلیا ، پولیس کو 30 اگست تک ملزم کی دوبارہ گرفتاری سے بھی روک دیا۔ تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل سیشن جج راولپنڈی کی جانب سے ملزم مفتی شاہ نواز کی گرفتاری غیر قانونی قرار دے کر رہائی کا حکم جاری کیا گیا ، عدالت نے زیادتی کے گرفتار ملزم کی اہلیہ کی درخواست پر فیصلہ سناتے ہوئے ملزم کی گرفتاری غیر قانونی قرار دیتے

ہوئے عبوری ضمانت منظور کرلی اور شریک گرفتار ملزمہ ٹیچر عشرت کو بھی رہا کرنے کا حکم دے دیا۔بتایا گیا ہے کہ راولپنڈی کی سیشن عدالت میں مدرسہ طالبہ جبری زیادتی کیس کی سماعت ہوئی ، جہاں ایڈیشنل سیشن جج ملک اعجاز آصف نے گرفتار ملزم کو فوری رہا کرنے کا حکم دیا اور کہا کہ پولیس نے اختیارات سے تجاوز کیا ، اپنے فیصلے میں عدالت نے ملزم اور تفتیشی ٹیم کو 30 اگست کو مکمل ریکارڈ سمیت طلب کرلیا جب کہ پولیس کو 30 اگست تک ملزم کی گرفتاری سے بھی روک دیا۔عدالتی سماعت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وکیل صفائی نے کہا کہ عدالت نے عبوری ضمانت منظور کی لیکن اس کے باوجود پولیس نے کچہری کے دروازے پر گرفتار کر لیا ، اختیارات کا ناجائز استعمال کرنے والی پولیس افسران خلاف ایکشن لیا جائے۔ اس موقع پر ملز مفتی شاہ نواز نے کہا کہ عدالت سے انصاف مل گیا وکلاء سے مشاورت کے بعد تفصیلی گفتگو کروں گا جب کہ تفتیشی ٹیم نے اپنے موقف میں کہا کہ مقدمے میں زیادتی تصدیق ہونے پر نئی دفعات عائد کیں اور ملزم کی گرفتاری بھی قانون کے مطابق تھی۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button