شورٹی دیں کے اپنے اپنے علاقوں میں جرائم میں ملوث نہیں ، ایس ایچ اوز کو حکم جاری کردیا گیا

لاہور ( آن لائن )لاہورپولیس افسران کا اپنے ماتحتوں سے اعتبار اٹھ گیا جس پر افسران نے ایس ایچ اوز سے شورٹی بانڈز مانگ لیے۔لاہور پولیس کے ایس پی سٹی کی جانب سے جاری حکم میں کہا گیا ہے کہ سٹی ڈویژن کے ایچ اوز اس بات کی شورٹی دیں گے کہ وہ اپنے اپنے علاقے میں ہونے والے سوشل جرائم میں ملوث نہیں۔

ایس پی سٹی کے حکم میں کہا گیا ہے کہ ایس ایچ اوز شورٹی دیں کہ جوا، منشیات اور قحبہ خانے ان کی ایما پر نہیں چلتے،کوئی بھی جرم نوٹس میں آنے پر کارروائی کی جاتی ہے،ایس ایچ او یہ بھی شورٹی دیں گے کہ کسی جرم میں ملوث ہونے پر ان کے خلاف مقدمہ درج کیا جائیگا اور محکمانہ کارروائی ہونے پر انہیں کوئی عذر نہ ہوگا۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button