پاکستانی روپیہ زمین پر آگرا، ڈالر کی قیمت میں ایک بار پھر ہوشربااضافہ

کراچی(نیوز ڈیسک)مبادلہ مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں آج ڈالر مزید مضبوط ہوگیا۔کاروبار کے دوران انٹر بینک میں ڈالر کی قدر میں ایک روپے 20 پیسے کا اضافہ دیکھا گیا جس سے ڈالر 166 روپے 40 پیسے پر جا پہنچا۔تاہم کاروبار کے اختتام پر انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں ایک روپے 7 پیسے کا اضافہ ہوا اور کاروبار کے اختتام پر اس کی قدر 166 روپے 27 پیسے رہی۔رواں مالی سال یکم جولائی سے اب تک ڈالر 8.73 روپے مہنگا ہوا ہے۔ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں کمی کے بارے ماہرین کا کہنا ہے کہ اس کی مختلف وجوہات ہیں جن میں دیگر عوامل کے ساتھ پاکستان کے پڑوس افغانستان کی صورتحال اہم ہے۔جبکہ کورونا وائرس کی چوتھی لہر بھی مقامی کرنسی کے لیے ایک اور منفی رجحان کا سبب بنی ہے

جس کی وجہ سے عدم اعتماد پیدا ہوا ہے۔رواں سال جون میں برآمدات کا بل 6 ارب رہا جس سے واضح ہے کہ مارکیٹ میں ڈالر کی طلب بڑھ گئی ہے لیکن اسٹیٹ بینک کی اطلاعات کے مطابق مالی سال 2022 میں کرنٹ اکاونٹ خسارہ 2 سے 3 فیصد ہوگا۔دوسری جانب آئی ایم ایف کی جانب سے 2 ارب 75 کروڑ ڈالرز کی امدادی رقم پاکستان کو موصول ہو گئی ہے۔ پاکستان کے غیرملکی ذخائر تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئے ہیں۔اسٹیٹ بنک کی طرف سے جاری تفصیلات کے مطابق اسٹیٹ بینک کے ذخائر 20 ارب 30 کروڑ ڈالرز سے زائد کی سطح پر پہنچ گئے ہیں۔واضح رہے کہ آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ نے ممبر ممالک کے لیے قرض کی منظوری دی تھی۔ ممبر ممالک کے لیے 650 ارب ڈالر قرض پروگرام کی منظوری دی گئی تھی۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button