سگی ماں کی اسپتال میں شیر خواربچے کو جان سے مارنے کی کوشش،ویڈیو سامنے آگئی

راولپنڈی(نیوز ڈیسک)راولپنڈی میں سنگدل ماں کی اسپتال میں زیر علاج نومولود کو قتل کرنے کی کوشش ناکام بنادی گئی۔تفصیلات کے مطابق راولپنڈی انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیا لوجی (آرآئی سی) اسپتال میں سگی ماں کم سن بچے کو مارنے کی کوشش کررہی تھی کہ وارڈ نرس نے موقع پرپہنچ کربچے کی جان بچائی۔راولپنڈی انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیا لوجی میں ماں اور بچے کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی۔اسپتال ذرائع کے مطابق انتظامیہ کا کہنا ہے کہ بچے کی ماں سونیا بچے کو موت کے گھاٹ اتارنا چاہتی تھی، بچے کی عمر آٹھ ماہ ہے۔اسپتال انتظامیہ نے بتایا کہ بچہ دل کے عارضے میں مبتلا ہے اور اسپتال میں زیر علاج ہے۔

ترجمان راولپنڈی پولیس کا کہنا ہے کہ آر آئی سی میں خاتون کی طرف سے اپنے بچے کا گلا دبانے کا واقعہ 14 اگست 2021 کا ہے۔پولیس کے مطابق پولیس نے واقعہ پر فوری طور پر حسب ضابطہ کارروائی کا آغاز کیا تھا، خاتون سونیا بی بی کے شوہر منیر احمد نے پولیس کو دئیے گئے بیان میں بتایا کہ ہمارا پہلے بھی ایک بچہ نو سال زیر علاج رہنے کی وجہ سے فوت ہوگیا تھا۔خاتون کے شوہر منیر احمد نے بتایا کہ بچے کی وفات کی وجہ سے میری بیوی کی دماغی حالت درست نہیں، ذرائع کا کہنا ہے کہ چائلڈ پروٹیکشن بیورو راولپنڈی کی ٹیم نے بچے کو حفاظتی تحویل میں لے لیا۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button