کالم نگار شیر محمد اعوان کے دادا ملک خان محمد کورڈھی 105 سال کی عمر میں انتقال کر گئے

راولپنڈی(نمائندہ خصوصی)کالم نگار شیر محمد اعوان کے دادا ملک خان محمد کورڈھی 105 سال کی عمر میں انتقال کر گئے۔خان محمد اعوان انتہائی شریف النفس اور سادگی پسند انسان تھے۔تین سال پہلے گائوں کی کھلی فضا اور پرانے دوستوں کو چھوڑ کر راولپنڈی شفٹ ہونے پر صحت پہلے جیسی نہ رہی ۔انکے گاوں والے لوگ بتاتے ہیں کہ تین چار سال پہلے تک وہ سہراب کمپنی کی پرانی سائیکل چلاتے اور کھیتوں کے معائنہ کرنے کیلئےپیدل سفر کرتےتھے۔خان محمد اعوان کے چھوٹے صاحبزادے اسحاق اعوان نے بتایا کہ والد صاحب صوم و صلواۃ کے پابند تھے۔

آخری چند دن بیماری کی حالت میں چارپائی سے اٹھ نہیں پاتے تھے اور پوچھتے کس نماز کا وقت ہوا ہے جب انکو بتایا جاتا تو لیٹے ہوئے اشاروں سے نماز پڑھتے اور رو رو کر دعا کرتے۔شیر اعوان کا کہنا تھا کہ یہ ماہ ہم پر بہت بھاری گزرا ،چند دنوں کے اندر خاندان کے پانچ لوگ اللہ کو پیارے ہوئے۔خدا بخش اور پھوپھو کی وفات کا صدمہ ابھی باقی تھا کہ چار دن بعد ہمارے اجداد کی تیسری نسل کا آخری بزرگ بھی ہمیں سوگوار چھوڑ گیا۔وہ اتنے شفیق تھے کہ جیسے کوئی چھوٹا یا بڑا ملتا تو اسکا ہاتھ پکڑ کر چومتے اور پھر گلے لگا کر روتے ہوئے دعائیں دیتے۔اللہ ان سے راضی ہو۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button