چنگچی رکشہ میں لڑکی سے بدتمیزی کا واقعہ ، پولیس نے 2 افراد کو حراست میں لے لیا

لاہور (نیوز ڈیسک )لاہور میں گریٹر اقبال پارک کے قریب موٹر سائیکل رکشے میں لڑکی سے اوباش نوجوان کی بدتمیزی کے واقعے کا مقدمہ درج کرنے کے بعد دو افراد کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔لڑکی کا پتہ نہ چلنے پر واقعے کا مقدمہ ایس ایچ او تھانا لاری اڈا کی مدعیت میں درج کیا گیا تاہم گرفتار ملزمان کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی ہے۔مقدمے میں 354 اور 509 سمیت دیگر دفعات شامل کی گئی ہیں جو ہراسگی اور دست درازی جیسے جرائم پر مشتمل ہیں۔قبل ازیں پولیس ذرائع کا کہنا تھا کہ جشن آزادی کے روز رکشہ میں سوار خواتین کے ساتھ بدسلوکی راوی روڈ پر ہوئی تھی۔

واضح رہے جشن آزادی کے روز رکشے میں موجود خواتین کے ساتھ بدسلوکی کی ایک اور ویڈیو منظرعام پر آئی تھی ، ‏جس میں اوباش نوجوان رکشے میں سوار خواتین کو ہراساں کرتے رہے۔ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اوباش نوجوانوں نے خواتین کو ہراساں کیا اور پیچھا کرتے رہے، اوباش نوجوان موٹر سائیکل ‏سے اتر کر رکشے میں سوار ہوگیا اور خاتون کے ساتھ بدسلوکی کی جبکہ رکشے میں سوار خواتین نے خود کو بچانے کے ‏لیے جوتا اٹھا لیا، خواتین کے ساتھ رکشے میں بچہ بھی سوار تھا۔‎ ‎پولیس نے رکشے میں سوار خواتین سے بدتمیزی کا مقدمہ 10سے12موٹرسائیکل سواروں کےخلاف درج کرلیا۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button