خدا کسی کو ایسی شہرت نہ دے جس سے اس کا مستقبل تباہ ہو جائے،متاثرہ ٹک ٹاکر

لاہور (نیوز ڈیسک ) مینار پاکستان واقعہ کی متاثرہ خاتون ٹک ٹاکر نے کہا ہے کہ کسی کو مینار پاکستان آنے کی دعوت نہیں دی تھی۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے میرے ساتھ موجود ٹیم نے بچانے کی کوشش کی تھی لیکن ہجوم اتنا تھا کہ سب بکھرگئے۔انہوں نے شکوہ کیا کہ پولیس واقعہ کے ڈھائی گھنٹے بعد جائے وقوعہ پر پہنچی تھی۔انہوں نے کہا کہ میری تو خداکی ذات سے دعا ہے کہ وہ کسی کو بھی ایسی شہرت

نہ دے جس سے اس کا مستقبل ہی تباہ ہو جائے ۔یاد رہے کہ لاہور میں 14 اگست کو گریٹر اقبال پارک میں نوجوانوں نے ایک خاتون ٹاک ٹاکر سے بدتمیزی کی تھی، تاہم پولیس کی جانب سے اس واقعے کا نوٹس لے لیا گیا ہے اور کئی افراد کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔واقعے کی وائرل ویڈیو میں واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے کہ کیسے تین سے چار سو افراد پر مشتمل ایک ہجوم لڑکی پر حملہ آور ہوتا ہے اور انھیں ہراساں کرتا ہے۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button