افغان صوبہ پنجشیر میں جنگ کا خطرہ ٹل گیا، احمد مسعود کا طالبان کی حمایت کا اعلان

کابل(نیوز ڈیسک)افغانستان کے صوبہ پنجشیر میں جنگ کا خطرہ ٹل گیا اور سابق جہادی کمانڈر احمد شاہ مسعود کے بیٹے احمد مسعود نے طالبان کی حمایت کا اعلان کردیا۔طالبان کی جانب سے دارالحکومت کابل میں کنٹرول کے بعد افغانستان کے سابق نائب صدر امراللہ صالح سمیت کئی مخالفین وادی پنجشیر پہنچ گئے تھے۔اب تک ناقابل تسخیر سمجھے جانے والے صوبہ پنجشیر میں طالبان کے خلاف مزاحمت کا خطرہ تھا، سابق جہادی کمانڈر احمد شاہ مسعود کے بیٹے احمد شاہ نے بھی جنگ کی تیاری شروع کردی تھی اور امریکا سے بھی مدد طلب کی تھی۔تاہم اب تازہ ترین رپورٹس کے مطابق احمد مسعود اور طالبان کے

درمیان مذاکرات کامیاب ہوگئے ہیں اور انہوں نے طالبان کی حمایت کا اعلان کیا ہے۔ ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر سامنے آئی ہے جس میں امریکا کو مطلوب حقانی گروپ کے اہم ترین کمانڈر اور جلال الدین حقانی کے بھائی خلیل الرحمان حقانی نے کابل میں ایک اجلاس کے دوران کھڑے ہوکر اعلان کیا کہ احمد مسعود نے فون پر طالبان کی حمایت کا اعلان کیا ہے۔ان خبروں کی فوری طور پر آزاد ذرائع سے تصدیق نہیں ہوسکی۔دوسری جانب اس سےقبل احمد مسعود کا کہنا تھاکہ طالبان سےجنگ کا کوئی ارادہ نہیں۔ان کا کہنا تھاکہ صرف سابق نائب صدر امراللہ صالح جنگ چاہتا تھا، اسے کہہ دیا گیا ہے کہ گھر پر رہے یا کہیں اور چلا جائے۔واضح رہے کہ اس سے قبل احمد شاہ مسعود کے بیٹے نے طالبان کے خلاف لڑنے کا اعلان کیا تھا۔80 کی دہائی میں روس کے خلاف بھرپور جنگ کرنے والے مقتول رہنما احمد شاہ مسعود کے بیٹے نے پنج شیر وادی میں اپنے گڑھ سے طالبان کے خلاف لڑنے کا اعلان کیا تھا۔انہوں نے کہا تھا کہ افغان فوج کے افسران اور اہلکار بشمول ایلیٹ اسپیشل فورسز یونٹس کے اہلکار بھی ہمارے ساتھ ہیں۔احمد مسعود نے کہا تھا کہ ہمارے پاس جدید اسلحہ بھی ہے جو افغان فوج کے اہلکار اپنے ساتھ لائے ہیں جبکہ والد کے زمانے کے سنبھال کر رکھے ہوئے گولہ بارود اور اسلحے کے ذخائر بھی موجود ہیں۔ ہمیں معلوم تھا ایک دن ایسا ضرور آئے گا جب کہ یہ اسلحہ و بارود دوبارہ استعمال کرنا پڑیں گے۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button