رمیز راجہ نئے چیئرمین پی سی بی؟ دنیائے کرکٹ سے بڑی خبر سامنے آگئی

لاہور (نیوز ڈیسک)سابق کپتان رمیز راجہ نئے چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ بننے کے امیدوار ہوسکتے ہیں۔ موجودہ چیئرمین پی سی بی احسان مانی کی 3 سالہ مدت 18 ستمبر کو مکمل ہو رہی ہے۔ کرکٹ بورڈ کے پیٹرن کی حیثیت سے وزیراعظم عمران خان آئندہ چند روز میں گورننگ بورڈ میں دو نام دیں گے۔اطلاعات کے مطابق احسان مانی کی جگہ رمیز راجہ کا نام شامل کیے

جانے کی باتیں گردش کر رہی ہیں جو وزیراعظم عمران خان کے قریبی دوستوں میں شمار ہوتے ہیں اور ورلڈ کپ 1992ء کے فائنل میں عمران خان کی گیند پر وننگ کیچ بھی انہوں نے ہی پکڑا تھا ۔58 سالہ رمیز راجہ 1997ء میں کرکٹ سے الگ ہونے کے بعد کافی عرصے سے کرکٹ کمنٹری کر رہے ہیں اور شائقین ان کی کمنٹری کے انداز کو کافی پسند کرتے ہیں۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button