چنگچی میں بیٹھی لڑکی کیساتھ نازیباحرکت کرنیوالے نوجوان کی شناخت ہوگئی، پولیس گرفتاری کیلئے متحرک

لاہور(نیوز ڈیسک) چنگچی میں بیٹھی لڑکی کا بوسا لے کر فرار ہونے والے اوباش نوجوان کی شناخت ہوگئی، پولیس نے ملزم کی گرفتاری کیلئے کارروائی شروع کر دی۔ تفصیلات کے مطابق چنگچی رکشے میں بیٹھی لڑکی کے ساتھ نازیبا حرکت کرکے فرار ہونے والے اوباش نوجوان کی شناخت کرلی گئی ہے اور ترجمان پنجاب حکومت فیاض الحسن چوہان کا کہنا ہے کہ جلد اسے گرفتار کرلیا جائے گا۔خیال رہے کہ گذشتہ روز سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ایک ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک شاہراہ پر نوجوان ہلڑ بازی کررہے ہیں اور اسی دوران چنگچی رکشہ میں جانے والے ایک لڑکی کو نوجوان

رکشے میں چڑھ زبردستی بوسہ دیکر فرار ہوتا ہے اور لڑکی ہکا بکا رہ جاتی ہے۔اب اس حوالے سے ترجمان پنجاب حکومت فیاض الحسن چوہان کا کہنا ہے کہ ملزم ٹریس ہوگیا ہے، گرفتارکرکے سخت سزا دی جائے گی۔خیال رہے کہ لاہور میں 14 اگست کو گریٹر اقبال پارک میں بھی منچلوں نے ایک خاتون سے بدتمیزی کی،کپڑے پھاڑ ڈالے اور اسے ہوا میں اچھالتے رہے۔سوشل میڈیا پر اس واقعے کی گردش کرتی مختلف ویڈیوز میں متاثرہ لڑکی کو مدد کے لیے چیخ و پکار کرتے بھی دیکھا جا سکتا ہے۔ جس کے بعد وزیراعظم عمران خان سمیت دیگرسیاسی و سماجی شخصیات نے لڑکی پرہجوم کے حملے اورہراسانی کے افسوس ناک واقعے پر شدید غم و غصے کا اظہار کیا تھا۔اس کیس میں اب تک چالیس افراد کو حراست میں لیا جا چکا ہے جنہیں عدالت نے شناخت پریڈ کے لیے جیل منتقل کرنے کا حکم دے دیا ہے۔ اس واقعے میں بھی اب تک 66 افراد کو گرفتار کیا جاچکا ہے۔تحقیقات میں اس حوالے سے انکشاف ہوا ہے کہ پرائیویٹ سکیورٹی کمپنی اور گریٹر اقبال پارک انتظامیہ مقرر کردہ تعداد سے کم سکیورٹی گارڈز فراہم کررہی تھی، پارک میں ایمرجنسی سے نمٹنے کے لئے کوئی مؤثر اقدامات نہیں تھے۔ نجی ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق سپیشل برانچ کی رپورٹ میں بتایا گیا کہ گریٹر اقبال پارک میں سکیورٹی کارڈ کی تعداد انتہائی کم ہے، گریٹر اقبال پارک میں بد نظامی کی بھی اسپیشل برانچ کی رپورٹ میں نشاندہی کی گئی۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button