پنجاب پولیس کے 2 جوان 100 روپے کیلئے دست وگریبان

گجرات (نیوز ڈیسک) پنجاب پولیس کے2 جوان 100روپے کیلئے دست وگریبان ہوگئے ، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تو ڈی پی او گجرات نے دونوں اہلکاروں کو جیل میں ڈال دیا ۔ تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی وڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ پنجاب کے ضلع گجرات کے نواحی علاقے چن کنگن میں ناکے پر تعینات 2 پولیس اہلکاروں کا جھگڑا ہوا جو اتنا بڑھا کہ دونوں نے ایک دوسرے کی وردیاں تک پھاڑ ڈالیں ، موقع پر موجود لوگ دونوں اہلکاروں کو سمجھاتے بھی رہے تاہم انہوں نے عوام کی ایک نہ سنی اور لڑتے رہے جھگڑے کی وجہ 100 روپے کا تنازع بتائی گئی ہے ، دونوں اہلکار

100 روپے کے جھگڑے پر اپنی وردی اتروابیٹھے کیونکہ جیسے ہی واقعے کا علم ڈی پی او گجرات کو ہوا تو انہوں نے واقعے کا نوٹس لے کر دونوں اہلکاروں کو فوری معطل اور حوالات میں بند کرنے کا حکم دے دیا ۔تفصیلات کے مطابق چن کنگن ناکے پر جھگڑنے والے پولیس اہلکاروں کے نام اسلم اور جاوید بتائے جارہے ہیں ۔ جائے وقوعہ پر موجود لوگوں نے اس جھگڑے کی ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کر دی جو دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہو گئی۔ واضح رہے کہ پولیس اہلکاروں کے آپس میں جھگڑے کی اس طرح کی وڈیوز اکثر سامنے آتی رہتی ہیں جن میں زیادہ تر تنازعات رشوت کی رقم کے ہوتے ہیں تاہم اس وڈیو کے بارے میں یہ تو علم نہیں ہوسکا کہ یہ جھگڑا اہلکاروں کے آپس میں کسی لین دین کا تھا یا یہ بھی کوئی رشوت ستانی کی رقم کی تقسیم کے باعث ہی دست و گریبان ہوئے تھے تاہم یہ ضرور ہے کہ 100روپے کی معمولی سی رقم پر جھگڑے سے دونوں کو جیل کی ہوا کھانی پڑ گئی ۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button