امریکی نژاد سنتھیا رچی فلیٹ پر پراسرار طور پر بے ہوش پائی گئیں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک ) امریکی نژاد سنتھیا ڈی رچی اپنے فلیٹ میں پُر اسرار طور پر بے ہوش پائی گئیں۔تفصیلات کے مطابق اسلام آباد پولیس کا کہنا ہے کہ پاکستان میں ایک عرصے سے مقیم امریکی فلم ساز سنتھیا ڈان رچی اپنے فلیٹ میں آج پر اسرار طور پر بے ہوش پائی گئیں۔پولیس بیان کے مطابق سنتھیا رچی کو ان کے پڑوسی نے فلیٹ میں بے ہوش پایا، ہمسایہ انھیں اسپتال لایا، پولیس حکام اطلاع ملتے ہی اسپتال پہنچ گئے۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ امریکی نژاد خاتون کی بے ہوشی کی وجوہ جاننے کی کوشش کی جا رہی ہے، ڈاکٹر طبی معائنہ کر رہے ہیں،

میڈیکل رپورٹ کا انتظار ہے، جس کے بعد مزید حقائق سامنے آئیں گے۔پولیس کے مطابق سنتھیا رچی کو ان کا ہمسایہ اسپتال لے کر آیا تھا، ابھی تک بیان ریکارڈ نہیں کیا جا سکا ہے، خاتون کے ہوش میں آنے پر ان کا بیان ریکارڈ کیا جائے گا۔واضح رہے کہ سنتھیا رچی کا نام اس وقت پاکستانی میڈیا میں نمایاں ہوا جب پیپلزپارٹی کی قیادت پر مزید الزامات عائد کیے، انہوں نے کہا کہ یوسف رضا گیلانی نے نامناسب طریقے سے گلے ملنے کی کوشش کی، مخدوم شہاب نے کندھے پر مساج کی کوشش کی،رحمان ملک نے نشہ آور مشروب پلانے کے بعد زیادتی کا نشانہ بنایا۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button