پاکستان میں جمعہ کے روز صف ماتم بچھ گئی، 70افراد لقمہ اجل بن گئے ، افسوسناک تفصیلات

پاکستان میں عالمی وبا کورونا سے مزید 70 افراد انتقال کر گئے اور 3239 نئے کیسز بھی رپورٹ ہوئے ہیں۔پاکستان میں کورونا کے اعداد و شمار بتانے والی ویب سائٹ (covid.gov.pk) کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے 51 ہزار 982 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 3239 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی جب کہ وائرس سے 70 افراد انتقال کر گئے۔سرکاری پورٹل کے مطابق ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 6.23 فیصد رہی۔سرکاری پورٹل کے مطابق ملک میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 24 ہزار 783 ہو گئی اور مجموعی

کیسز 11 لاکھ 16 ہزار 886 تک جاپہنچے ہیں۔اس کے علاوہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 3027 مریض کورونا سے صحتیاب بھی ہوئے ہیں جس کے بعد مجموعی طور پر صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 10 لاکھ 2 ہزار 430 ہو گئی ہے جب کہ فعال کیسز کی تعداد 89673 ہے۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 3 ہزار 239 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں 3 لاکھ 77 ہزار 208، سندھ میں 4 لاکھ 17 ہزار 439، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 55 ہزار 153، بلوچستان میں 31 ہزار 755، گلگت بلتستان میں 9 ہزار 526، اسلام آباد میں 95 ہزار 491 جبکہ آزاد کشمیر میں 30 ہزار 314 کیسز رپورٹ ہوئے۔ملک بھر میں اب تک ایک کروڑ 71 لاکھ 15 ہزار 272 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 51 ہزار 982 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 10 لاکھ 2 ہزار 430 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ 4 ہزار 893 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔پاکستان میں کورونا سے ایک دن میں 70 افراد جاں بحق ہوئے جس کے بعد وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 24 ہزار 783 ہوگئی۔ پنجاب میں 11 ہزار 479، سندھ میں 6 ہزار 556، خیبرپختونخوا میں 4 ہزار 730، اسلام آباد میں 842، بلوچستان میں 335، گلگت بلتستان میں 169 اور آزاد کشمیر میں 672 مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button