پندرہ ستمبر سے کن کلاسز کے طلبا کو بلایا جائےگا، وزیرتعلیم نے اہم اعلان کردیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے کہا ہے کہ 15ستمبر سے میٹرک اور اوپرکی کلاسز کا آغاز کرنے کی تجویز ہے، مڈل کلاسز21ستمبر اور پرائمری کلاسز 30ستمبر سے شروع کرنے کی تجویز ہے، کورونا ختم نہیں ہوا، ایس اوپیز پر عملدرآمد یقینی بنانا ہوگا۔ انہوں نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ 15 ستمبر سے تعلیمی ادارے کھولنے سے متعلق مختلف تجاویز زیر غور ہیں۔تعلیمی ادارے کھولنے کا حتمی فیصلہ 7ستمبرکو کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ 15ستمبر سے میٹرک اور اس سے اوپرکی کلاسز انٹرمیڈیٹ کا آغاز کرنے کی تجویز ہے۔ اسی طرح یونیورسٹیاں بھی کھول دی جائیں گی۔

جبکہ چھٹی تا آٹھویں یعنی مڈل کلاسزکو حالات کا جائزہ لے کر21ستمبرکو کھول دیں گے۔اس کے بعد اگر حالات ٹھیک ہوئے توپرائمری کلاسز 30ستمبر سے شروع کرنے کی تجویز ہے۔سکول کھولیں گے تو مشکل مرحلہ ضرورہوگا، والدین تو احتیاطی تدابیر کے ساتھ بچوں کو سکول بھیجیں گے لیکن سکول میں پھر انتظامیہ کی ذمہ داری ہوگی خیال رکھیں۔ انہوں نے کہا کہ 6 ماہ سے تعلیمی سرگرمیاں متاثر ہیں، ہمیں جو تعلیمی نظام پر اثرات مرتب ہوئے ان کا اندازہ ہے۔لیکن اب مرحلہ وار سکول کھولیں گے۔ آہستہ آہستہ امتحانی نظام سمیت سارا نظام بحال کردیں گے۔معاون خصوصی صحت ڈاکٹر فیصل نے کہا کہ جب سکولوں میں 5کروڑ بچے ایک ساتھ سکول جائیں گے تو خطرہ تو ہوگا۔ احتیاطی تدابیر کو اپنانا بہت ضروری ہوگا۔ ماسک کا استعمال اور سماجی فاصلہ رکھنا ہوگا۔اگر ہم بطور ماں باپ سکول انتظامیہ سے تعاون کریں تو اس مشکل مرحلے سے گزر جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ یہ بیماری ابھی ختم نہیں ہوئی ، پاکستان میں ابھی موجود ہے، اگر احتیاط نہ کی تو یہ بیماری پھر پھیل سکتی ہے۔ جب بیماری آئی تو سب سے بڑا فیصلہ تعلیمی اداروں کو بند کرنا تھا۔ موجودہ کیسز کی کمی میں سکولوں کو بند کرنے کا بہت بڑا عمل دخل شامل ہے۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button