مودی کے لیے ایک سبق ہے کہ کسی کو اتنا مجبور نہ کریں کہ وہ اٹھ کر جواب دے، رحمان ملک

اسلام آباد(نمائندہ خصوصی) اپنے ایک بیان میں سابق وزیرداخلہ رحمان ملک نے کہا ہے کہ دیوار پر لکھا ہوا تھا کہ افغان طالبان آرہے ہیں، اچھی بات یہ ہوئی کہ اشرف غنی مستعفی ہوگئے اور اشرف غنی کو بہت پہلے استعفیٰ دینا چائیے تھا۔ انھوں نے کہا کہ چار ماہ پہلے کہہ چکا تھا کہ طالبان کو کابل پر قبضہ کرتے دیکھ رہا ہوں اور اپنے کالموں میں بھی لکھ چکا تھا کہ طالبان آسانی سے افغانستان پر قبضہ کر جائینگے۔ رحمان ملک نے کہا کہ غنی حکومت کو بھارت نے پاکستان کیخلاف خوب استعمال کیا اور افغانستان کی سرزمین کو استعمال کرتے ہوئے پاکستان میں بہت دھماکے کئے۔

انھوں نے کہا کہ میں پاکستاں کے ڈیفنس فورسز کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں جنہوں ملک کی حفاظت کی کیونکہ جنرل باجوہ کے ڈاکٹرائن نے مشکل حالات میں پاکستان کو بچایا۔ باجوہ ڈاکٹرائن میں افغان مسئلہ خود افغانیوں نے حل کرنا اور پاک افغان بارڈر پر باڑ لگانا بھی باجوہ ڈاکٹرائن کا حصہ تھا۔ انھوں نے کہا کہ پاک افغان سرحد پر باڑ کیوجہ سے آج افغان مہاجرین کا سیلاب کھلے عام پاکستان میں داخل نہیں ہوسکا اور پاکستان میں دھشتگردوں کی دراندازی پر بھی کافی قابو پایا گیا۔رحمان ملک نے کہا کہ انے والے دنوں میں داعش و دیگر دھشتگرد تنظیموں کیوجہ سے پاکستان کو مسئلہ درپیش ہو سکتا ہے کیونکہ بھارت تین سے زائد سی ون تھرٹی طیاروں میں اپنے لئے کام کرنے والے افغانیوں کو لے گئے ہیں اور بھارت ان افغانیوں کو طالبان حکومت اور پاکستان کیخلاف استعمال کرینگے۔ رحمان ملک نے یہ بھی کہا کہ بھارت پہلے ہی داعش کے لئے مختلف صوبوں میں تربیتی مراکز قائم کر چکا ہے اسلئے ہماری انٹیلیجنس و دیگر اداروں کو سرحدات پر پہرہ سخت کرنا ہوگا، بھارت موجودہ صورتحال کو چائینہ اور پاکستان کیخلاف بھرپور استعمال کرنے کی کوشش کریگا۔ رحمان ملک نے کہا کہ افغانستان میں پاکستان کے سپہ سالار کا باجوہ ڈاکٹرائن جیت گئی اور مودی ڈاکٹرائن ہار گئی ہے، رحمان ملک کا کہنا ہے کہ انڈیا کی ففتھ جنریشن وار جاری رہے گی ، ہمیں خیال رکھنا چاہیے کہ بھارت سی پیک میں بھی مداخلت کررہا ہےامریکا کو سمجھنا چاہیے بھارت ایک بھروسہ مند ساتھی نہیں- رحمان ملک نے کہا کہ نئی حکومت سمجھ جائے گی کہ پاکستان نے افغانستان کی کتنی مدد کی،پہلے کہہ چکا ہوں بھارت دہشت گردوں کی تربیت کرے گا،پاکستان نے امن کے معاہدے کو آگے لے جانے میں مدد کی ۔سابق وزیرداخلہ رحمان ملک نے کہا کہ مودی کے لیے ایک سبق ہے کہ کسی کو اتنا مجبور نا کریں کہ وہ اٹھ کر جواب دے۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button