سعودی شہزادے کے حوالے سے افسوسناک خبر
مکہ مکرمہ (نیوز ڈیسک)سعودی عرب کے شاہی خاندان کے اہم رُکن شہزادہ عبدالعزیز بن فہد ایک ٹریفک حادثے میں شدید زخمی ہو گئے ہیں، جس کے بعد انہیں مقامی ہسپتال داخل کرا دیا گیا ہے۔ شہزادہ عبدالعزیز کی ایک تصویر بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ہے۔ سعودی ویب سائٹ المرصد کے مطابق سعودی شہزادہ عبدالعزیز کو حادثہ پیش آیا تھا، جس کے بعد انہیں شدید زخمی حالت میں ریاض کے کنگ فیصل سپیشلسٹ ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔آپریشن کے بعد ان کی حالت بہتر بتائی جا رہی ہے۔ان کے حوالے سے
سوشل میڈیا پر کئی خبریں بھی سامنے آئیں، جس پر ایک اور سعودی شہزادے عبدالرحمان بن مصعید نے اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر بتایا ہے کہ شہزادہ عبدالعزیز کا گزشتہ روز آپریشن کیا گیا ہے جس کے بعد ان کی حالت بہتر ہو گئی ہے۔ انہوں نے اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ میں شہزادہ عبدالعزیز کے نام پیغام میں مزید لکھا ہے ”اللہ کی مہربانی سے آپ کا آپریشن کامیاب ہو گیا ہے جس کے بعد آپ کی حالت تسلی بخش ہے۔شکر ہے کہ اللہ نے آپ کی زندگی کو لاحق تمام خطرات دُور فرما دیئے ہیں اور آپ کو اپنی حفظ و امان میں رکھا ہے۔