پاکستانیوں کیلئے قیامت خیز دن ، 72افراد لقمہ اجل بن گئے ، کہرام مچ گیا

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) ملک بھر میں کورونا وائرس کے مجموعی کیسز کی تعداد 11 لاکھ سے تجاوز کر گئی۔گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 3 ہزار سے زائد نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینیٹر کا کہنا ہے کہ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 72 مریض انتقال کر گئے۔جس کے بعد کورونا وائرس سے مجموعی اموات کی تعداد 24 ہزار 478 ہو گئی۔این سی او سی کا کہنا ہے کہ گذشتہ 24 گھنٹے کے دوران کورونا وائرس کے تین ہزار 669 کیسز رپورٹ ہوئے۔ملک میں کورونا کے مجموعی کیسز کی تعداد 11لاکھ 2 ہزار 79 ہو گئی۔ملک میں کورونا وائرس سے صحت یاب مریضوں کی مجموعی تعداد 9لاکھ 89ہزار 13ہے۔

گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 53ہزار 644 ٹیسٹ کیے گئے،،اب تک ملک میں ایک کروڑ 69 لاکھ 2ہزار 15 کورونا 19 ٹیسٹ ہو چکے ہیں۔واضح رہے کہ سماجی فاصلے، ماسک کو نظر انداز کرنے اور ایس او پیز کی خلاف ورزیوں کے باعث پاکستان میں کورونا وائرس کی چوتھی لہر زور پکڑنے لگی، ملک کورونا مریضوں کے حوالے سے مرتب کی گئی فہرست میں ایک دن بعد ہی پھر 31 ویں نمبر پر پہنچ گیا۔گذشتہ روز جاری کی گئی رپورٹ میں بتایا گیا کہ ملک بھر میں ہسپتالوں، قرنطینہ سینٹرز، وینٹی لیٹرز اور گھروں میں کورونا وائرس کے 87 ہزار 209 مریض زیرِ علاج ہیں، جن میں سے 4 ہزار 792 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے، 9 لاکھ 86 ہزار 795 مریض اب تک اس بیماری سے شفایاب ہو چکے ہیں۔گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں کورونا وائرس کے مزید 54 ہزار 204 ٹیسٹ کیئے گئے، اب تک کٴْل 1 کروڑ 68 لاکھ 48 ہزار 371 کورونا ٹیسٹ کیئے جا چکے ہیں۔پاکستان بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 7 لاکھ 5 ہزار 615 افراد کو کورونا وائرس کی ویکسین دی گئی، اب تک کٴْل 4 کروڑ 21 لاکھ 73 ہزار 424 کورونا ویکسین کی خوراکیں دی جا چکی ہیں۔سندھ میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد ایک بار پھر دیگر صوبوں سے زیادہ 4 لاکھ 10 ہزار 766 ہو چکی ہے، اس سے کٴْل اموات 6 ہزار 413 ہو گئیں۔پنجاب میں کورونا وائرس کے اب تک 3 لاکھ 71 ہزار 605 مریض رپورٹ ہوئے ہیں، جبکہ یہاں کٴْل ہلاکتیں دیگر صوبوں سے زیادہ ہیں جو 11 ہزار 347 ہو چکی ہیں۔

خیبر پختون خوا میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 1 لاکھ 52 ہزار 197 ہو چکی ہے، جبکہ اس سے یہاں کٴْل اموات 4 ہزار 654 ہو گئیں۔وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 93 ہزار 783 کورونا وائرس سے متاثرہ مریض اب تک سامنے آئے ہیں، اب تک یہاں کٴْل 831 افراد اس وباء سے جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button