یوم آزادی کے دن پاکستانیوں کیلئے انتہائی افسوسناک خبر، 73افراد لقمہ اجل بن گئے

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) ملک بھر میں کورونا کی چوتھی لہر جاری ہے۔ کورونا وائرس سے 73 افراد جاں بحق ہوگئے، جس کے بعد اموات کی تعداد 24 ہزار 339 ہوگئی۔ پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 10 لاکھ 94 ہزار 699 ہوگئی۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 4 ہزار 786 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں 3 لاکھ 70 ہزار 599، سندھ میں 4 لاکھ 9 ہزار 578، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 51 ہزار 466، بلوچستان میں 31 ہزار 507، گلگت بلتستان میں 9 ہزار 228، اسلام آباد میں 93 ہزار 339 جبکہ آزاد کشمیر میں 28 ہزار 982 کیسز رپورٹ ہوئے۔

ملک بھر میں اب تک ایک کروڑ 67 لاکھ 94 ہزار 167 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 59 ہزار 136 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 9 لاکھ 83 ہزار 754 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ 4 ہزار 729 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔این سی او سی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 59 ہزار 136 کورونا ٹیسٹ کیے گئے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 8.09 فیصد رہی۔کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 11 ہزار 329افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں 6 ہزار 384، خیبرپختونخوا میں 4 ہزار 640، اسلام آباد 830، گلگت بلتستان 162، بلوچستان میں 332 اور آزاد کشمیر میں 662 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔ دوسری جانب ملک بھر میں ویکسی نیشن کا عمل بھی جاری ہے۔ پاکستان میں 4 کروڑ ویکسینیشن خوراکیں لگائی جا چکی ہیں اور ویکسینیشن کا آخری کروڑ کا ہدف صرف 9 دن کی قلیل مدت میں حاصل ہوا۔ اس کےعلاوہ ویکسین کی تمام اقسام میں پہلی اور دوسری خوراک کا درمیانی وقفہ 42 دن سے کم کر کے 28 دن کردیا گیا۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button