وزیراعظم کے معاون خصوصی کا صدر اولمپک ایسوسی ایشن عارف حسن سے عہدہ چھوڑنے کا مطالبہ

لاہور (نیوز ڈیسک) وزیراعظم کے معاونِ خصوصی برائے سیاسی روابط شہباز گل نے کہا کہ اولمپک ایسوسی ایشن کے صدر عارف حسن عہدے سے فوری علیحدہ ہوجائیں،کھیلوں میں پاکستان کی مزید سبکی برداشت نہیں کرسکتے۔ اسلام آباد میں ڈاکٹر فہیمدہ مرزا کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے شہباز گل کا کہنا تھا کہ سپورٹس فیڈریشنز میں حکومتی عہدیدار شامل نہیں، کھیلوں کے میدان میں ہم مسلسل نیچے آرہے ہیں، کھیلوں میں پاکستان کی مزید سبکی برداشت نہیں کرسکتے، اولمپک ایسوسی ایشن کے صدر لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ عارف حسن فوری طور پر عہدے سے الگ ہوں۔دوسری جانب وزیر برائے بین الصوبائی رابطہ

ڈاکٹر فہیمدہ مرزا نے کہا کہ فیڈریشنز کو چاہیے کہ وہ بڑےمقابلوں کیلئے کھلاڑیوں کی فہرست حکومت کو فراہم کریں تاکہ ایسے کھلاڑیوں کی حکومتی سطح پر سرپرستی کی جائے۔انہوں نے کہا کہ کھیلوں کے فروغ کیلئے وزیراعظم کے ویژن کے مطابق اقدامات اٹھائیں گے، سپورٹس فیڈریشنز کو پورا وقت اور تمام سہولیات دی جائیں گی۔ انہوں نے کہا کہ فیڈریشنز کی ناکامی کے بعد اولمپک 2020ء کے مقابلوں میں صرف 4 پاکستانی کھلاڑی مقابلے کے لیے کوالیفائی کرسکے جو ہماری ناکامی ہے، اس پر قابو پانا ہوگا۔ فہیمدہ مرزا نے مزید کہا کہ سپورٹس فیڈریشنز میں حکومتی عہدیدار شامل نہیں ہیں، اس کے لیے میکینزیم بنایا جائے گا۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button