شاہ سلمان اور محمد بن سلمان کا یوم آزادی پاکستان کے موقع پر ایسا پیغام کہ پاکستانیوں کے دل جیت لیے

ریاض(نیوز ڈیسک)سعودی عرب اور پاکستان کے درمیان ابتداء سے ہی بہترین اور انتہائی خوشگوار برادرانہ تعلقات قائم ہیں۔ دونوں ممالک اخوت کے عظیم رشتے میں بندھے ہوئے ہیں ۔ دونوں ممالک نے ہر معاملے پر ایک دوسرے کے موقف کی کھُل کر حمایت کی ہے ۔ سعودیہ نے ہر مشکل گھڑی میں پاکستان کی بھرپور سفارتی اور مالی امداد کی ہے ۔اسی وجہ سے پاکستان سعودیہ کے ساتھ اپنے تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے۔آج 14اگست کو پاکستان کے قیام کی سالگرہ پاکستان بھر میں دھوم دھام سے منائی جا رہی ہے۔ پاکستان سے باہر بسنے والے 90 لاکھ سے زائد پاکستانی بھی پردیس میں وطن کی محبت سے سرشار یوم،

آزادی روایتی جوش و جذبے سے منا رہے ہیں۔ پاکستان کی یومِ آزادی کے موقع پر سعودی قیادت کی جانب سے صدر پاکستان کے نام تہنیتی پیغامات بھیجے گئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق سعودی عرب کے فرمانروا خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے پاکستان کے صدر عارف علوی کو پاکستان کے 75 ویں یوم آزادی پر مبارک باد کے پیغام بھجوائے ہیں۔سعودی سرکاری نیوز ایجنسی ایس پی اے کے مطابق سعودی شاہی قیادت نے صدر عارف علوی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور امید ظاہر کی پاکستان تسلسل کے ساتھ ترقی کی راہ پر گامزن رہے گا۔دونوں مسلم ممالک کے درمیان شروع سے ہی خوشگوار تعلقات رہے ہیں اور متعدد شعبوں میں ایک دوسرے کے ساتھ تعاون کر رہے ہیں۔دوسری جانب سعودی عرب میں مقیم پاکستانی کمیونٹی نے وطن کا یومِ آزادی بہت جوش و جذبے سے منایا۔ پاکستانیوں کا کہنا تھا کہ وہ خوش نصیب ہیں کہ انہیں بزرگوں کی قربانیوں کے بعد اسلامی نظریہ حیات کے مطابق زندگی گزارنے کے لیے اپنی دھرتی نصیب ہوئی ہے۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button