دوست نے شادی کے بعد وقت نہ دینے پر دوست کو ہمیشہ کیلئے ابدی نیند سلا دیا

ساہیوال(نیوز ڈیسک)دوست نے شادی کے بعد وقت نہ دینے پر دوست کو قتل کر دیا،پولیس نے ملزم کو گرفتار کر لیا۔تفصیلات کے مطابق ساہیوال میں انتہائی افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے جہاں پر دوست ہی دوست کا دشمن بن گیا۔محمد شاہ کو شہزاد فرید سے دوستی کرنا بڑا مہنگا پڑا۔ذرائع کے مطابق دونوں کے درمیان گہری دوستی تھی۔کچھ عرصہ قبل محمد شاہد کی شادی ہوئی تھی اور اس نے اپنے دوست شہزاد فرید کو وقت دینا کم کر دیا تھا۔وقت نہ دینے پر شہزاد فرید نے پرانی دوستی بھلا دی اور بہانے سے محمد شاہد کو اپنے ساتھ لے گیا اور اس سے اپنے تحائف وغیرہ کی واپسی کا مطالبہ کیا۔

اسی بات پر دونوں میں لڑائی ہونے لگی جس پر شہزاد نے اپنے دوست پر فائرنگ کر کے موت کے گھاٹ اتار دیا۔پولیس کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ شہزاد فرید اپنے دوست کو پہلے ہی قتل کرنے کا منصوبہ بنا چکا تھا اس لیے موٹرسائیکل کی بجائے مقتول کی موٹرسائیکل استعمال کی اور اس نے ساتھ اسلحہ بھی رکھا ہوا تھا۔پولیس نے ملزم کو گرفتار کر لیا ہے جب کہ کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔دوسری جانب ساہیوال میں ہی ایک اور نوجوان کو قتل کر دیا گیا۔اس حوالے سے بتایا گیا ہے کہ کھو کھر چوک بہادر شاہ میں رشتہ کے تنازعہ پر شیر فروش کے بھائی سر فراز کو گولی مار دی۔ سرفراز احمد کو شدید زخمی حالت میں ہسپتال دا خل کرا دیا ہے جہاں سر فراز احمد کی حالت نازک ہے۔واقعات کے مطابق طارق حسین شیر فروش کے بھائی سرفراز احمد نے اپنی بیٹی کا رشتہ طے کیاجس کا عدنان شوکت،زوار اور حاکم علی کو بڑا رنج ہوا ۔جس پر تینوں ملزم طارق حسین کے گھر کی دیوار پھلانگ کر دا خل ہو گئے اور فائرنگ کر دی جس سے سر فراز احمد گو لیاں لگنے سے شدید زخمی ہوگیا ۔پولیس بہادر شاہ نے طارق حسین کی مد عیت میں مقدمہ 337/F1,337/FIII,324 ت پ تینوں ملزموں کے خلاف درج کر لیا اور ایک ملزم زوار کو گرفتار کر لیا۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button