بابائے قوم قائد اعظم و بانیان پاکستان کو سلام و خراج تحسین پیش کرتا ہوں،سینیٹر رحمان ملک

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)سینیٹر رحمان ملک نے قوم کو جشن آزادی پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ بابائے قوم قائد اعظم و بانیان پاکستان کو سلام و خراج تحسین پیش کرتا ہوں، ہمارے قائدین اور شہداء کے مرہون منت آج ہم ایک آزاد ملک میں سانس لے رہے ہیں،یوم آزادی کے پرمسرت موقع پر قوم کے بہادر شہداء اور غازیوں کو سلام پیش کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہآج ہمیں سوچنا ہوگا کہ پاکستان نے ہمیں بہت کچھ دیا مگر ہم نے پاکستان کو کیا دیا، آزادی کے نعمت کا اندازہ ان محکوم قوموں سے پوچھا جائے ظلم سہہ رہے ہیں،

یوم آزادی منانے کا مقصد ملک کی خوشحالی، ترقی اور امن کیلئے کوششوں کے عزم کا اعادہ ہے، آج ہمارے کشمیری بہن بھائی مودی کے ظلم و ستم برداشت کر رہے ہیں۔رحمان ملک نے کہا کہ دشمن سازشوں سے پاکستان کو اندرونی اور بیرونی طور پر کمزور کرنے کی کوششیں کر رہے ہیں، بھارت بلوچستان اور ملک کے دیگر حصوں میں تخریب کاریاں کروا رہا ہے، آج اس عزم کا اعادہ کرنا ہے کہ ہم نے دشمن کو اسکے مزموم مقاصد میں ناکام بنانا ہوگا،شکست و ذلت دشمن کو ہوگی، پاکستان انشاءاللہ ہمیشہ کے لئے پائیندہ باد رہیگا۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button