پاکستان کے اندرونی سیکورٹی صورتحال خراب کرنے میں بھارت کا ہاتھ ہے،رحمان ملک

اسلام آباد (وہاب علوی سے)سابق وزیرداخلہ سینیٹر رحمان ملک کی زیرصدارت آئی آر آر کا سیمینار۔سیمینار سے مقررین نے “پاکستان کی داخلی سلامتی کی صورتحال اور اسکی بین الاقوامی اہمیت” کے موضوع پر خطاب کیا۔سیمینار میں یونیورسٹی اسٹوڈنٹس اور فیکلٹی ممبران کی بڑی تعداد شریک تھی۔سابق وزیر داخلہ رحمان ملک نے سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ علاقائی، جغرافیائی و سیاسی حوالے سے پاکستان دنیا کا ایک اہم ملک ہے، ایٹمی طاقت ہونے کے ناطے پاکستان کو پوری دنیا اور اسلامی ممالک میں اہم مقام حاصل ہے،کسی بھی ملک کی ترقی کا انحصار امن و امان کی صورتحال پر منحصر ہے۔

انہوں نے کہا کہ کسی بھی ملک کی ترقی امن و امان کی بہتر صورتحال کے بغیر ممکن نہیں ہے، پاکستان کے اندرونی سیکورٹی صورتحال خراب کرنے میں بھارت کا ہاتھ ہے، بھارت بلوچستان میں ریاست کیخلاف کاروائیوں میں ملوث ہے، بھارت ہر بین الالقوامی فورم پر پاکستان مخالف پروپیگنڈہ کر رہا ہے،دنیا کو معلوم ہے کہ طالبان، القاعدہ اور داعش کو کس نے بنایا؟ سینیٹر رحمان ملک نے کہا کہ پاکستان نے دہشتگردی کیخلاف جنگ میں سب سے زیادہ جانی و مالی نقصانات اٹھائے، ہماری خارجہ پالیسی ناکام ہے، آج ہم بین الاقوامی تنہائی کے شکار ہیں، ہمیں فیٹیف میں تنہائی کا سامنا کرنا پڑا اور کشمیر پر ہم قرارداد لانے میں ناکام رہے، اقوام متحدہ و دیگر بین الالقوامی تنظیموں پر طاقتور ممالک کی اجاراداری ہے، طاقتور ممالک جب چاہے کسی پر مسئلے کو ویٹو کرے، میں نے ہمیشہ مطالبہ کیا ہے کہ ویٹو فاور ختم کیا جائے جو انصاف کے مترادف ہے،پاکستان کو اس وقت ہاِئبرڈ وارسمیت دیگر چیلنجز کا سامناہے، افغانستان میں پیدا ہونے والے صورتحال کے پاکستان پر مضمرات آئینگے۔ سابق وزیر داخلہ رحمان ملک نے سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ صورتحال پر حکومت فوری طور پر پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلائے، کشمیر میں مودی ظلم و ستم کے پہاڑ توڑ رہا ہے، بھارتی افواج نے 11,042 کشمیری عورتوں کی گینگ ریپ اور ہزاروں جوانوں کو بینائی سے محروم کیا،مودی کے مظالم پر اقوام متحدہ خاموش تماشائی بنا ہوا ہے،اقوام متحدہ کشمیر پر اپنے ہی قراردوں پر عمل درآمد کرنے میں ناکام ہے۔

ہم مودی کی مظالم و جرائم کو دنیا کے سامنے اشکار کرنے میں ناکام رہے، جس دن ہم اپنی قومی مفادات کو ذاتی مفادات پر ترجیح دے ہماری مسائل ختم ہو جائینگے، ہمیں آج نظم، ضبط اور قومی اتفاق و اتحاد کی ضرورت ہے،نوجوان قوم کی تعمیر اور معاشرے کی ترقی میں بہت بڑا کردار ادا کرتے ہیں،منشیات کی روک تھام و دیگر برائیوں کے خاتمے کے لئے نوجوان نسل اپنا کردار ادا کرے۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button