پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ، سمری وزیراعظم کو ارسال کردی گئی

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)حکومت نے ایک مرتبہ پھر عوام پر پیٹرول بم گرانے کی تیاریاں کر لی ہیں ۔ تفصیلات کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی تجاویز وزارت خزانہ کو موصول ہو گئی ہے۔ وزارت خزانہ کو تجاویز پٹرولیم ڈویژن نے ارسال کیں۔ ذرائع نے بتایا کہ سمری میں ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 2.50 روپے فی لیٹر اضافے کی تجویز پیش کی گئی ہے۔جبکہ پٹرول کی قیمت میں 50 پیسے فی لیٹر اضافے کی سفارش کی گئی ہے۔ اس کے علاوہ لائٹ ڈیزل کے نرخوں میں ایک روپیہ فی لیٹر اور مٹی کے قتل کی قیمت میں بھی ایک روپیہ فی لیٹر اضافے کی تجویز پیش کی گئی ہے۔ سمری موصول ہونے کے بعد وزارت خزانہ وزیراعظم عمران خان سے مشاورت کرے گی ۔

وزیراعظم عمران خان کی مشاورت کے بعد وزارت خزانہ حتمی فیصلہ کرے گی۔جس کے بعد پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں پر عملدرآمد 16 اگست سے ہو گا۔ خیال رہے کہ عالمی منڈی میں قیمتیں گرنے کے باعث پاکستان میں بھی پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان ظاہر کیا جا رہا تھا۔ عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں بڑی کمی دیکھنے میں آئی ہے جہاں خام تیل کی قیمتوں میں 7 ڈالر فی بیرل تک کمی ہوچکی ہے جس کے بعد برنٹ آئل مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت اس وقت 69 اعشاریہ 4 ڈالر فی بیرل ہوچکی ہے اور ڈبلیو ٹی آئی منڈی میں خام تیل کی قیمت 69 اعشاریہ 48 ڈالر فی بیرل ہوگئی ہے جب کہ چند روز قبل عالمی مارکیٹ میں خام تیل 76 ڈالر فی بیرل میں فروخت ہورہا تھا۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button