راولپنڈی،پاکستان آرڈیننس فیکٹری واہ میں دھماکے میں متعدد افراد جان کی بازی ہار گئے

راولپنڈی،پاکستان آرڈیننس فیکٹری واہ میں دھماکے میں متعدد افراد جان کی بازی ہار گئے، دھماکے کی وجہ سامنے آگئی
راولپنڈی (نیوز ڈیسک) آئی ایس پی آر نے کہا ہے کہ پاکستان آرڈیننس فیکٹری واہ میں حادثاتی دھماکے میں تین افراد جاں بحق اور دو افراد زخمی ہوگئے ہیں، زخمی افراد کو فوری طور ہسپتال منتقل کردیا گیا ، حادثاتی دھماکا فنی خرابی کے باعث ہوا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق پی اوایف واہ کے ایک پلانٹ میں حادثاتی دھماکا ہوا، حادثہ فنی خرابی کے باعث ہوا، حادثے میں 3 افراد جاں بحق اور 2 زخمی ہوئے ہیں، زخمی افراد

کو فوری طور ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔پی او ایف واہ کی ٹیکینکل ایمرجنسی ٹیم نے حادثے کی صورتحال کو کنٹرول کرلیا ہے، دھماکے کے مقام کو کلیئر کردیا گیا ہے۔ واقعے سے متعلق مزید تفصیلات جلد شیئر کی جائیں گی۔ اس سے قبل راولپنڈی کے علاقہ واہ کینٹ میں زور دار دھماکے کی اطلاعات موصول ہوئیں۔ پولیس ذرائع نے بتایا کہ واہ کینٹ میں زور دار دھماکہ ہوا، دھماکے کی اس قدر شدید تھا کہ اس سے قریبی عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے اور فضا میں دھوئیں کے بادل چھا گئے، دھماکے کی اطلاع ملتے ہی امدادی ٹیمیں جائے وقوعہ کی جانب روانہ پہنچ گئیں۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button