راولپنڈی میں زوردار دھماکہ، قریبی عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے

راولپنڈی (نیوز ڈیسک) راولپنڈی کے علاقہ واہ کینٹ میں زور دار دھماکہ ہوگیا۔ ذرائع کے مطابق واہ کینٹ میں ہونے والا دھماکہ اس قدر شدید تھا کہ اس سے قریبی عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے اور فضا میں دھوئیں کے بادل چھاگئے جس کے فوری بعد امدادی ٹیمیں جائے وقوعہ کی جانب روانہ کردی گئیں۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر ) نے کہا ہے کہ پاکستان آرڈیننس فیکٹری واہ میں حادثاتی دھماکے میں تین افراد جاں بحق اور دو افراد زخمی ہوگئے ، زخمی افراد کو فوری طور ہسپتال منتقل کردیا گیا ، حادثاتی دھماکہ فنی خرابی کے باعث ہوا۔آئی ایس پی آر کے مطابق پی اوایف واہ کے

ایک پلانٹ میں حادثاتی دھماکہ ہوا ، حادثہ فنی خرابی کے باعث ہوا، حادثے میں 3 افراد جاں بحق اور 2 زخمی ہوئے ہیں، زخمی افراد کو فوری طور ہسپتال منتقل کردیا گیا ، پی او ایف واہ کی ٹیکینکل ایمرجنسی ٹیم نے حادثے کی صورتحال کو کنٹرول کرلیا ، دھماکے کے مقام کو کلیئر کردیا گیا جب کہ واقعے سے متعلق مزید تفصیلات جلد شیئر کی جائیں گی۔گزشتہ روز صوبہ بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں بھی یونیٹی روڈ پر یکے بعد دیگرے دودھماکے ہو ئے ، ، جس کے نتیجے میں متعدد افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات سامنے آئیں ، پولیس حکام کے مطابق دوسرے دھماکے کی شدت پہلے دھماکے سے کم تھی ، تاہم دھماکے کے نتیجے میں ہونے والے نقصان کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔ واضح رہے کہ کچھ دیر قبل کوئٹہ کے زرغون روڈ پر یونیٹی چوک کے قریب زور دار دھماکا ہوا تھا، جس کے نتیجے میں 2پولیس اہلکار شہید متعدد افراد زخمی ہو گئے تھے ، زخمیوں کو طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا تھا ، دھماکے کی آواز دور تک سنی گئی ، دھماکے میں پولیس وین کو نشانہ بنایا گیا،دھماکا خیز مواد موٹرسائیکل میں نصب تھا،دہشت گردی کے واقعہ میں 4 کلو دھماکا خیز مواد استعمال کیا گیا،دھماکے سے قریبی عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے۔پولیس کے مطابق دھماکے میں 2 اہلکار جاں بحق ہوئے جبکہ 12 اہلکاروں سمیت 18 افراد زخمی ہو گئے، جاں بحق اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیاگیا، دھماکے کی اطلاع ملتے ہی سکیورٹی فورسز جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا ، اس حوالے سے ترجمان بلوچستان حکومت لیاقت شاہوانی نے کہا کہ دہشت گرد بلوچستان کا امن خراب کرکے خوف و ہراس پھیلانا

چاہتے ہیں،بلوچستان کے حالات خراب کرنے والوں کو کیفر کردار تک پہنچائیں گے ۔وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے دھماکے میں پولیس اہلکاروں کی قیمتی جانوں کے ضیاع پر افسوس کااظہار کیا،انہوں نے لواحقین سے ہمدردی اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کی،وزیر داخلہ نے کہاکہ امن و امان کیلئے بلوچستان حکومت کو مکمل معاونت فراہم کریں گے، دہشتگردی کے واقعات سے نمٹنے کیلئے کسی بھی حد تک جائیں گے، دہشت گردی کی بزدلانہ کارروائیاں فورسز کے حوصلے پست نہیں کر سکتیں۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button