پاکستان کے اہم ترین شہر میں زوردار دھماکہ، متعدد افراد بارے افسوسناک اطلاعات

کوئٹہ (مانیٹرنگ ڈیسک )کوئٹہ میں مسجد کے قریب ہونے والے بم دھماکے کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہو گئے ہیں۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق بلوچستان کےمرکزی شہر کوئٹہ میں سریاب روڈ پر دھماکہ ہوا ہے جس سے 4 افراد زخمی ہوئے ہیں۔ پولیس کے مطابق دھماکہ خیز مواد موٹر سائیکل میں نصب کیا گیا تھا۔ موٹر سائیکل کو مسجد کے قریب کھڑا کیا گیا تھا۔ دھماکہ اس وقت ہوا

جب مسجد میں نماز جمعہ ادا کی جا رہی تھی۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی امدادی ٹیمیں، پولیس اور ایف سی کے اہلکار جائے وقوعہ پر پہنچ چکی ہیں۔ دھماکے میں چار افراد زخمی ہوئے ہیں جن کو سول اسپتال ٹراما سینٹر منتقل کردیا گیا ہے۔ ایس ایس پی کوئٹہ کے مطابق واقعہ کی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔ بم ڈسپوزل اسکواڈ بھی جائے حادثہ پر پہنچ چکا ہے اور ثبوت جمع کیے جا رہے ہیں۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button