کوئٹہ بڑی تباہی سے بچ گیا، سی ٹی ڈی کی بروقت کاروائی، انتہا پسند مارے گئے

کوئٹہ (نیوز ڈیسک)بلوچستان کے شہر کوئٹہ کے مغربی بائی پاس پر سی ٹی ڈی کی کارروائی میں 5 مبینہ دہشت گرد ہلاک ہو گئے، دہشت گردوں کے زیراستعمال کمپاؤنڈ سے اسلحہ وگولہ بارودبرآمد کرلیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق ترجمان سی ٹی ڈی کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ شہر کے نواحی علاقے نیوکاہان مری کیمپ میں دہشتگردوں کے خلاف آپریشن خفیہ اطلاع پر کیا گیا۔سرچ آپریشن کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں 5 مبینہ دہشت گرد مارے گئے۔ تاہم کارروائی میں فورسز کا کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ ہلاک دہشت گردوں کے زیر استعمال مکان میں سے ان کے زیر استعمال اسلحہ وگولہ بارود بھی قبضے میں لے لیا گیا۔

علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے۔ ہلاک دہشتگردوں میں سے دو کی شناخت کالعدم تنظیم کے اہم رکن کے طور پر ہوئی ہے، تین ہلاک دہشتگردوں کی شناخت کے لیے انہیں اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔سی ٹی ڈی ترجمان کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں کے زیر استعمال کمپاونڈ سے اسلحہ وگولہ بارود برآمد ہوا ہے، مزید دہشت گردوں کی موجودگی کے خدشے کے پیش نظر علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن کیا گیا ہے۔ یاد رہے کہ قبل ازیں قبل ازیں مشرقی بائی پاس پر قائم ایک دکان پر دستی بم حملے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ 4 افراد زخمی ہو گئے تھے۔ قانون نافذ کرنے والے ادارے اور ریسکیو کی ٹیمیں اطلاع موصول ہوتے ہی موقع پر پہنچیں۔سکیورٹی فورسز نے پورے علاقہ کا کنٹرول سنبھال لیا جبکہ امدادی ٹیموں نے ایمبولینسز کے ذریعے دھماکے میں زخمی افراد کو اسپتال منتقل کیا۔ جس کے بعد سکیورٹی فورسز نے علاقہ کی ناکہ بندی کر کے دہشتگردوں کی تلاش شروع کر دی ہے۔ علاقہ کو گھیرے میں لینے کے بعد دہشتگردوں کے خلاف سرچ آپریشن کیا جا رہا ہے۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button