پاکستان کو آئندہ 2 سال کیلیے ’ابوظبی ڈائیلاگ‘ کی سربراہی مل گئی

اسلام آباد ( نیوز ڈیسک) عالمی سطح پر پاکستان کے نام ایک اور بہت بڑا اعزاز، بھارت کی بھرپور لابنگ کے باوجود پاکستان نے آئندہ دو سال کیلئے ابوظبی ڈائیلاگ کی سربراہی حاصل کر لی، اوورسیز پاکستانیوں کے بڑے مسائل حل ہونے کا امکان ظاہر کر دیا گیا- تفصیلات کےمطابق عالمی سطح پر پاکستان نے ایک اور اعزاز حاصل کرلیا، پاکستان کو آئندہ دو سال کے لیے ابوظبی ڈائیلاگ کی سربراہی مل گئی۔نجی ٹی وی کے مطابق ابوظبی ڈائیلاگ ایشین ممالک میں تعاون کے لیے 2008 میں قائم کیا گیا تھا، ابوظبی ڈائیلاگ کے ممبرز میں بھارت سمیت 18 ممالک شامل ہیں۔ ذرائع کے مطابق بھارت کی بھرپور لابنگ کے باوجود

ابوظبی ڈائیلاگ کی سربراہی پاکستان کو ملی، پاکستان دو سال سے سربراہی حاصل کرنے کی کوشش کررہا تھا۔ذرائع کے مطابق ابوظبی ڈائیلاگ کی سربراہی کے لیے مرکزی کردار اوورسیز پاکستانیوں نے ادا کیا۔تحریک انصاف کے رہنما زلفی بخاری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ ابوظبی ڈائیلاگ کی سربراہی پاکستان کے لیے بڑا اعزاز ہے، 2008 کے بعد پہلی مرتبہ پاکستان کو سربراہی سونپی گئی ہے۔ زلفی بخاری نے لکھا کہ ذمہ داری دینے پر ابوظبی ڈائیلاگ اور ممبر ممالک کا شکریہ ادا کرتے ہیں، سربراہی وزیراعظم کی اوورسیز کے لیے کوششوں کا اعتراف ہے۔انہوں نے کہا کہ ممبر ممالک مل کر محنت کشوں کے حقوق کے لیے بہتر ماحول فراہم کریں گے، اوورسیز محنت کشوں کی حفاظت کو یقینی بنایا جائے گا، پلیٹ فارم سے محنت کشوں کی تکنیکی تربیت بھی کریں گے۔ دوسری جانب انڈیا نے اتوار سے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کیا صدارت سنبھال لی ہے۔ اسے اگست کے ماہ کے لیے یہ ذمہ داری دی گئی ہے۔ سکیورٹی کونسل رپورٹ پر ماہانہ فورکاسٹ کے مطابق انڈیا کے وزیر اعظم نریندر مودی میریٹائم سکیورٹی (بحری امور) پر ویڈیو کانفرنس کے ذریعے ایک اجلاس کی صدارت کریں گے۔انڈیا کے مقامی ذرائع ابلاغ کے مطابق سلامتی کونسل کے اجلاس کی صدارت کرنے والے وہ پہلے انڈین وزیر اعظم ہوں گے۔ اقوام متحدہ میں پاکستان کے سفیر منیر اکرم نے خبر رساں ادارے اے پی پی سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ سلامتی کونسل میں انڈین صدارت پر پاکستان اپنی توجہ مرکوز رکھے گا مگر اس سے فکر مند نہیں۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button