اسمارٹ فون بنانے والی چینی کمپنی ’’شیائومی ‘‘نے سب کو پیچھے چھوڑ دیا،پہلی بار دنیا کی نمبر ون موبائل کمپنی بن گئی

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )دنیا پر بڑے عرصے تک نمبر ون رہنے والی سام سنگ موبائل کمپنی سے اعزاز چھن گیا ۔ تفصیلات کے مطابق چینی موبائل کمپنی ’’ شیائومی ‘‘ نے دنیا میں پہلے بار اپنی کامیابی کے قدم گاڑھ دیے سام سنگ سے پہلی پوزیشن چھین لی ۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق شیائومی نے اپریل 2021سے پہلے دنیا کی تیسری بڑی موبائل کمپنی تھی اس وقت سام سنگ پہلے جبکہ دوسرے نمبر پر ایپل کمپنی سب سے زیادہ فونز فروخت کرنے کااعزاز رکھتی تھیں ۔ رپورٹس کے مطابق اپریل سے جون کے درمیان شیائومی نے اپیل کو پیچھے دھکیل دیا اور دوسرے

نمبر پر آگئی تاہم جون سے اگست تک شیائومی نے دنیا کی نمبر ون سیلز کرنے والی کمپنی سام سام سنگ سے اعزاز چھین لیا اور پہلے نمبر پر براجمان ہو گئی ۔ واضح رہے کہ اس سے قبل چینی کمپنی شیاؤمی نے اپنا پہلا 5 جی اسمارٹ فون می مکس تھری پیش کردیا ہے۔ ویسے تو شیاؤمی نے می مکس 3 گزشتہ سال اکتوبر میں متعارف کرایا تھا مگر اب اس کا 5 جی ورژن بارسلونا میں جاری موبائل ورلڈ کانگریس کے موقع پر متعارف کرایا گیا۔ یہ اس کمپنی کا ایک اور ایسا فون ہے جس میں بیزل لگ بھگ نہ ہونے کے برابر ہے اور نوچ کی بجائے سلائیڈر میں فرنٹ کیمروں کو چھپایا گیا ہے۔ اس کے بیشتر فیچرز بھی گزشتہ سال متعارف کرائے گئے فون جیسے ہی ہیں مگر کمپنی نے فائیو جی ماڈل میں طاقتور اسنیپ ڈراگون 855 پراسیسر اور کوالکوم کا ایکس 50 فائیو جی موڈیم استعمال کیا ہے۔ یہ فون 6.4 انچ کے او ایل ای ڈی ڈسپلے سے لیس ہے جس میں بیزل نہ ہونے کے برابر ہیں جبکہ فرنٹ اور بیک دونوں جگہ ڈوئل کیمرا سیٹ اپ دیا گیا ہے۔ بیک پر 12میگا پکسل وائیڈ اینگل اور 12 میگا پکسل ٹیلی فوٹو کیمرا دیا گیا ہے اور فرنٹ پر 24 اور 2 میگا پکسل ڈوئل کیمرا سیٹ اپ ہے۔ کمپنی نے فنگرپرنٹ سنسر بھی بیک پر رکھا ہے تاکہ کیمرا سلائیڈ کرکے چہرے سے ان لاک کرنے کی زحمت نہ کرنی پڑے۔ کمپنی کے مطابق فائیو جی 2020 میں نہیں بلکہ 2019 میں آچکی ہے اور یہ 5 جی کا سال ہے جبکہ کمپنی رواں سال کی دوسری ششماہی کے دوران دنیا کی تیز ترین 5 جی سروسز متعارف کرائے گی۔ شیاؤمی کا پہلا 5

جی فون رواں سال مئی میں 679 ڈالرز (94 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) صارفین کے لیے پیش کیا جائے گا۔ دوسری جانب ایونٹ کے دوران کمپنی نے اپنے نئے فلیگ شپ فون می 9 کو چین سے باہر دیگر ممالک کے لیے بھی متعارف کرادیا ہے۔ گزشتہ ہفتے متعارف کرائے جانے والا یہ فون اسنیپ ڈراگون 855 پراسیسر، 3 بیک کیمروں جن میں سے ایک 48 میگا پکسل، دوسرا 16 میگا پکسل جبکہ تیسرا 12 میگا پکسل کیمرا ہے۔ کمپنی کے مطابق 6 جی ریم اور 64 جی بی اسٹوریج والا فون 510 ڈالرز (71 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) جبکہ 6 جی بی ریم اور 128 جی بی اسٹوریج والا فون 565 ڈالرز (لگ بھگ 79 ہزار پاکستانی روپے) میں فروخت کیا جائے گا۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button