میں نے نیک نیتی سے پی ٹی آئی کی خدمت کی،جو حالات پیدا کر دئیے گئے ان پر بہت دکھ ہے،جہانگیر ترین

لودھراں،لاہور (این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین نے کہا ہے کہ جو حالات پیدا کر دئیے گئے ان پر بہت دکھ ہے، میں نے نیک نیتی سے پی ٹی آئی کی خدمت کی۔کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے جہانگیر ترین نے کہا کہ عدالتی پیشیوں پر اظہار یکجہتی کرنے والے کارکنوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں، کارکنوں نے میرا حوصلہ بڑھایا جس پر بے حد مشکور ہوں۔جہانگیر ترین نے کہا کہ مجھ پر بڑی آزمائش تھی جو حلقے سے دوری کا باعث بنی، میں نے 10 سال تک ان تھک جدوجہد کی۔اس موقع پر زوار وڑائچ نے کہا کہ ایم پی اے شپ اور وزارت جہانگیر ترین کی وجہ سے ملی، جہانگیر ترین حکم کریں، آج ہی استعفیٰ دے دوں گا۔

ایم پی اے نذیر بلوچ نے کہا کہ آج بھی جہانگیر ترین کے ساتھ ہیں، کل بھی ہوں گے۔دوسری جانب وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے فوڈ سکیورٹی اینڈریسرچ جمشید اقبال چیمہ نے کہا ہے کہ جہانگیرترین نے پارٹی میں اپنا جو تاثربنایا ہواتھا وہ ختم ہو گیا ہے اوراس طرح جہانگیر ترین کا بت بھی ٹوٹ چکا ہے ،سواریاں اکٹھی کرنے سے کوئی پارٹی لیڈر نہیں بن جاتا ، جہانگیر ترین نے جن لوگوں کو اپنے ساتھ ملایا ان کا بے رحمی سے استعمال کیا ،انہوں نے پارٹی کے حقیقی کارکنوں کو نظر انداز کر کے نالائق لوگوں کو اوپر بٹھایا، ایک انٹر ویو میں انہوں نے کہاکہ جہانگیر ترین گروپ کے جو مقاصد تھے اس کا فیصلہ ہو گیا اور اب یہ گروپ ختم ہو گیا ہے ، جہانگیر ترین نے بڑی کامیابی سے یہ چورن بیچا کہ مجھے پارٹی سے کوئی نکال نہیں سکتا ، میرے پاس یہ چوائس ہے کہ میں جب چاہوں اقتدار میں آ جائوں ، اس لئے لوگوں کے ذہن میں یہ تاثر تھا کہ اگرجہانگیر ترین واپس آئیں گے تو شاید انہیں انتقام کا نشانہ بنائیں یا انہی نے پارٹی میں کوئی پذیرائی دلوا سکتے ہیںلیکن اب یہ تاثر ختم ہو گیا ہے لہٰذاجہانگیر ترین کا بت بھی ٹوٹ گیا ہے اور وہ ایکسپو ز ہو گئے ہیں ۔ جہانگیر ترین ان لوگوں کو پارٹی میں لے کر آئے جو دوسر ی جماعتوں میں گھومنے کے عادی تھے ، ہمارے 27لوگوں کو ٹکٹ نہیں ملا جوآزاد حیثیت میں کھڑے ہوئے اور کامیاب ہو گئے اور ہمارے ساتھ آ گئے ،جہانگیر ترین جن لوگوں کو لائے وہ نالائق لوگ تھے۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button