سکیورٹی سٹاف نےفردوس عاشق اعوان کو اسمبلی ایوان میں جانے سے روک دیا

لاہور (نیوز ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کی رہنماء فردوس عاشق اعوان کو پنجاب اسمبلی میں داخلے سے روک دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق فردوس عاشق اعوان سیالکوٹ سے نو منتخب رکن پنجاب اسمبلی احسن سلیم بریار کی تقریب حلف برداری میں شرکت کے لیے اسمبلی آئی تھیں لیکن سکیورٹی سٹاف نے انہیں اسمبلی کے ایوان میں جانے سے روک دیا۔اس پر پی ٹی آئی رہنماء نے کہا کہ جس کام کے لیے آئی تھی وہ ہو چکا ہے میں لیٹ ہوں ، معاون خصوصی ہونے کے ناطےاسمبلی جانےکی اجازت تھی ، اب معاون خصوصی ہوں اور نہ ہی ممبر اسمبلی ہوں ، اب اسمبلی میں داخلے کی اجازت دینا اسپیکر پنجاب اسمبلی کا استحقاق ہے۔

واضح رہے وزیراعلیٰ‌ پنجاب کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے ، فردوس عاشق اعوان نے اپنا استعفیٰ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کو بھجوا دیا ہے ، فردوس عاشق اعوان کی خواہش پر انہیں وفاق میں ذمہ داری دی جائے گی ، وزارتوں سے متعلق حتمی فیصلہ وزیراعظم آئندہ ہفتے دورہ لاہور کے دوران ‏کریں گے ، فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ قیادت جس جگہ مناسب سمجھے گی میں وہاں پر ذمہ داری ادا کرنے کیلئے تیار ہوں۔دوسری جانب ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کو محکمہ بہبود آبادی کی معاون خصوصی مقرر کرنے کا فیصلہ کیا گیا ، فردوس عاشق اعوان وزیراعظم عمران خان کی معاون خصوصی کی حیثیت سے ذمہ داری سر انجام دیں گی جب کہ پنجاب میں اطلاعات کی ذمہ داری فیاضن الحسن چوہان کو دی جائے گی ، فیاض الحسن چوہان کو پنجاب میں وزیر اطلاعات بنایا جائے گا ، فیاض الحسن چوہان اس سے قبل بھی وزیر اطلاعات رہ چکے ہیں۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button