دو دن کیلئے موبائل فون سروس بند رکھنے کا فیصلہ

لاہور(نیوز ڈیسک )پنجاب حکومت کی جانب سے امن و امان کو برقرار رکھنے کیلئے لاہور سمیت بڑے شہروں میں موبائل فون سروس بند رکھنے کا فیصلہ کرلیا گیا ، 9 اور 10 محرم الحرام کو لاہور سمیت بڑے شہروں میں موبائل فون سروس بند رکھی جائے گی ، موبائل فون سروس کی بندش کا اطلاق ذوالجناح کے جلوسوں کے روٹس پر ہوگا۔ محکمہ داخلہ پنجاب نے بتایا ہے کہ لاہور میں یوم عاشور کے جلوس کے روٹس اور گردونواح میں موبائل فون سروس بند کی جائے گی ، موبائل فون سروس ان مقامات پر بند رکھی جائے گی جو شہر کے حساس علاقے ہیں ، اس کے علاوہ صوبے کے مزید شہروں کے

ناموں کی بھی فہرست طلب کرلی گئی ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ لاہور کے ساتھ ساتھ ملتان، راولپنڈی، فیصل آباد، جھنگ، بہاو لپور، رحیم یار خان، اٹک، ڈی جی خان سمیت متعدد بڑے اضلاع میں موبائل فون سروس بند ہوگی ، موبائل فون سروس کی بندش کا اطلاق ذوالجناح کے جلوسوں کے روٹس پر ہوگا۔دوسری جانب اداکارہ منشا پاشا کا موبائل فون دوران چارجنگ پھٹ گیا ، اداکارہ موبائل پھٹنے کے واقعے کے دوران محفوظ رہیں ، اداکارہ منشاء پاشا کی جانب سے ان کا موبائل فون پھٹنے کے تشویش ناک واقعے کا انکشاف کیا گیا ہے ، اس تشویش ناک واقعے کے حوالے سے اداکارہ منشاء پاشا نے بتایا کہ یہ پرانا ماڈل تھا جو میں نے کسی کو استعمال کیلئے دیا ہوا تھا اور عین اس وقت پھٹا جب ٹی وی کے بالکل برابرمیں چارج پرلگا ہوا تھا۔سوشل میڈیا پر جاری پیغام میں اداکارہ نے مزید لکھا کہ سب سے خطرناک بات یہ ہے کہ اس موبائل کے پھٹ جانے کے باعث میں نے اپنا تمام ڈیٹا کھودیا جو میں نے کہیں ٹرانسفر بھی نہیں کیا تھا، لیکن خدا کا شکر ہے کہ موبائل فون پھٹتے ہوئے یہ کسی کے ہاتھ میں نہیں تھا۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button