فریال محمود کا سونیا حسین پر حسد کا الزام

کراچی(نیوز ڈیسک)اداکارہ فریال محمود نے سونیا حسین پر پروفیشنل جیلسی کا الزام لگایا ہے۔اداکارہ فریال محمود گلوکاراحمد جہانزیب کے ہمراہ احسن خان کے شو ’’ٹائم آؤٹ ود احسن خان‘‘ میں شریک ہوئیں جہاں ایک سیگمنٹ کے دوران انہیں مرچ کھاتے ہوئے احسن خان کے سوالوں کے جوابات دینے تھے۔میزبان احسن خان نے فریال محمود سے ان کے اور اداکارہ سونیا حسین کے درمیان تنازع سے متعلق سوال پوچھتے ہوئے کہا فلم ’’سوری‘‘ میں آپ کو سونیا حسین کی جگہ کاسٹ کرلیا گیا تھا اور پھر سونیا نے ایک شو میں آپ کو پہچاننے سے ہی انکار کردیا تھا اس کی وجہ کیا ہے؟فریال محمود نے احسن خان کی تصحیح کرتے ہوئے کہا سونیا حسین نے ایک بار نہیں بلکہ دو بار مجھے پہچاننے سے انکار کرتے ہوئے کہا

تھا ’’یہ فریال محمود کون ہے‘‘۔ اس کے بعد اداکارہ فریال نے اپنے اور سونیا حسین کے درمیان تنازع کی وضاحت کرتے ہوئے کہا سونیا حسین مجھے نہیں جانتیں لیکن میں انہیں بہت اچھی طرح جانتی ہوں ہم دونوں نے ایک ساتھ کام کیا ہے۔فریال محمود نے مزید کہا بدقسمتی سے ایک بار مجھے ان کی جگہ کاسٹ کرلیا گیا تھا جس کے بعد سونیا حسین نے میرے موٹاپے کا مذاق اڑایا جب میں موٹی تھی لیکن یہ بات بہت پرانی ہوگئی۔ لیکن اب ایک دم سے سونیا حسین شو میں کہتی ہیں کہ مجھے نہیں جانتیں۔ لیکن میں انہیں بہت اچھی طرح جانتی ہوں وہ بہت اچھی اداکارہ ہیں۔فریال محمود نے مزید کہا مجھے نہیں معلوم سونیا حسین کو مجھ سے کیا مسئلہ ہے لیکن کوئی بات نہیں یہ پروفیشنل جیلسی ہے اور مجھے سونیا حسین پسند ہیں۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button